وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ۔۔۔ دو چیئرمینوں کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایئروائس مارشل (ر) ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے جبکہ عون عباس کو چیئرمین بیت المال لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے اور چیئرمین بیت المال کے تقرر کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے عون عباس کو چیئرمین بیت المال اور ارشد ملک کو قومی ائیرلائن کا چیئرمین لگانے کی منظوری دی۔