پولیس مقابلے میں کانسٹیبل شہید

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والا کانسٹیبل ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے پر کانسٹیبل عابد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں کانسٹیبل عابد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈاکو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept