پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم عمران خان نے چینی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کی ہے، جس میں‌ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں  پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کے کردارپر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی.

وزیراعظم نے کہا کہ غربت اور کرپشن میں کمی کے لئے چین کے تجربوں سے سیکھنا چاہتے ہیں، سی پیک کے ذریعے دونوں ممالک میں اقتصادی زون بنائے جا رہے ہیں، اقتصادی زون دونوں ممالک اور خطے کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوں گے.

اس موقع پر وزیراعظم نےغربت، کرپشن کے خاتمے کے لئے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور چین کے کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی.

وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کواوپن مارکیٹ میں سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور چین اسٹریٹیجک کوآپریٹو شراکت دار ہیں.

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ سی پیک اقتصادی اورمعاشی تعاون کونئی بلندیوں تک لےجائے گا.

چینی نائب صدر نے کی وزیراعظم کوکرپشن کے خاتمے کے لئے کے گئےاقدامات پربریفنگ دی، دونوں رہنماؤں کا علاقائی اورعالمی اہمیت کے معاملات پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے

Prime Minister Imran Khan meets Chinese Vice President Mr. Wang QiShan in Beijing.

Prime Minister Imran Khan meets Chinese Vice President Mr. Wang QiShan in Beijing.وزیراعظم پاکستان عمران خان کی چین کے نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقاتدوطرفہ باہمی دلچسپی سے امور پر تبادلہ خیال#PMIK#PMIKinChina

Posted by Imran Khan (official) on Saturday, 3 November 2018
You might also like