Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

بیرونی دباؤ پر کوئی فیصلہ قبول نہیں

Published

on

fazal ur rehman

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی دباؤ پر کیا جانے والا کوئی فیصلہ قبول نہیں، عوامی عدالت نے بیرونی دباؤ پر کیا گیا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

کراچی میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ مقتدر ادارے سن لیں، ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج اس بات پر ہے کہ حکمرانوں نے ہماری آزادی ، خود مختاری اور اداروں کے اختیار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔

مارچ سے پروفیسر ساجد میر، مولانا غفور حیدری، شاہ اویس نورانی، معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ شبیر حسین میسمی، خالد سومرو اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔

پاکستان

پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا

Published

on

asad umar

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان 19 واں آئی ایم ایف پروگرام لینے جارہا ہے تاہم یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا پڑے، آئی ایم ایف نے آج پہلی بار ہمارے سامنے رکھا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے کیا کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، کچھ دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے میں تاخیر کا تاثر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کو ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے، ہم نے ایل پی جی کے سلنڈر پر ٹیکس 30 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کردیا ہے، ہم نے صرف صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 30 نومبر کے بعد پاکستان میں اسمگل کرکے لایا گیا کوئی فون کام نہیں کرسکے گا۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے اور پیکج کے حوالے سے مذاکرات کے مختلف ادوار 20 نومبر تک جاری رہیں گے۔


گزشتہ روز وفد نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی تھی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ سے معیشت کے مختلف شعبوں سے متعلق ابتدائی تخمینوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ معیشت سے متعلق تحریک انصاف کی حکومت کے وژن پر بھی تبادلہ خیال کیا

Continue Reading

پاکستان

وزیراعظم ہاوٴس کے اخراجات میں مزید کمی

Published

on

pm house

ترجمان وزیراعظم افتخار درانی نے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاوٴس کے سالانہ اخراجات میں 14 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کمی کی جائے گی۔

افتخار درانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آئندہ سیشن سے ایوان میں ارکان کے سوالات کے جوابات دینے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم افتخار درانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی سرکاری رہائشگاہ کی تزئین و آرائش پر 2 لاکھ 32 ہزار روپے اپنی جیب سے ادا کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ بنی گالہ میں ذاتی رہائشگاہ کی سیکیورٹی پر آنے والے اخراجات بھی وزیراعظم نے اپنی جیب سے ادا کئے ہیں۔ سرکاری خزانے سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا۔

افتخار درانی نے بتایا کہ وزیراعظم نے اکتوبر میں سرکاری رہائشگاہ میں مہمانوں کی ریفرشمنٹ کا 66 ہزار اور نومبر میں 29 ہزار روپے کا بل خود ادا کیا۔

وزیراعظم ہاوٴس کے 524 ملازمین میں سے 200 ملازمین کو دیگر محکموں میں بھیج دیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں مزید 125 ملازمین کا وزیراعظم ہاوٴس سے تبادلہ کر دیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعظم نے بتایا کہ وزیراعظم ہاوٴس کے پٹرول پر 40 لاکھ روپے اور ملازمین کے یونیفارم پر 37 لاکھ روپے کی بچت ہو گی۔ ایک سوال پر افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اس کا احتساب روک دیا جائے، اس لئے وہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ماحول خراب کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی قواعد میں ترمیم کے بعد وزیراعظم آئندہ سیشن سے ایوان میں ارکان کے سوالات کے جوابات دینے کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔

Continue Reading

پاکستان

حکومتی صفوں میں دراڑیں پڑنے لگیں

Published

on

hamza shabaz

ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اجلاس میں تمام اراکین کی حاضری سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز خوش، کہتے ہیں پوری کوشش ہو گی کی سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں، ن لیگ پوری طرح میاں نواز اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز کی صدارت میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ پوری کوشش ہو گی کی سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں، تمام اراکین مقررہ وقت پر اسمبلی میں پہنچیں، بہت سارے حکومتی اراکین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی صفوں میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں، ن لیگ پوری طرح میاں نواز اور میاں شہباز کی قیادت میں متحد ہے، وقت دور نہیں جب عوام خود ہی جھوٹے لوگوں کو ایوانوں سے باہر پھینک دیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اگرآپ لوگ متحد رہے تو دنیا کی کوئی طاقت عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی، اپنے اپنے گروپس کے لیڈر سے سینیٹ ووٹ کے متعلق رہنمائی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ناکامیاں جلد کھل کر سامنے آجائیں گی، دھاندلی زدہ حکومت کو عوام نے اب تک قبول نہیں کیا۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں