Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

مذاکرات کا تیسرا دن

Published

on

imf

 پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد سے تیکنیکی سطح کے مذاکرات میں معیشت سے متعلق ڈیٹا شئیرنگ ہوگی جب کہ گزشتہ روز پاکستانی پاور سیکٹر میں نقصانات اور وصولیوں کی تفصیلات آئی ایم ایف کے فراہم کی گئی تھیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ 20 نومبر تک جاری رہے گا، حال ہی میں  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر ملیں گے۔

پاکستان

پاکستان اورقطر کے درمیان تجارت بڑھانے پراتفاق

anees akhtar

Published

on

asad umar

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

دوحا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے، قطر کے ساتھ ایل این جی کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان کی ایل این جی ضروریات بڑھیں گی لہذا قطر کے ساتھ اس حوالے سے بھی بات ہوئی ہے، پاکستان اور قطر کے درمیان اربوں ڈالر تجارت کے مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

سانحہ ساہیوال؛آئی جی پولیس پنجاب طلب

anees akhtar

Published

on

high court

 ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلیے درخواست پرآئی جی پولیس پنجاب کو 24 جنوری کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان نے ساہیوال کے واقعہ پرجوڈیشل انکوائری کیلئے مقامی وکیل میاں آصف  کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست کے وکیل صفدرشاہین پیرزادہ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ساہیوال بائی پاس کے قریب ایک گاڑی پرفائرنگ کر دی جس سے ایک  بچی اورایک خاتون سمیت چارافراد کوقتل کردیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش سے وہ حقائق سامنے نہیں آئیں گے، ماضی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی سے کچھ سامنے نہیں آیا اوراب دوبارہ جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ چیف جسٹس خود سے جوڈیشل انکوائری کا حکم نہیں دے سکتے، پنجاب حکومت کی سفارش پرعدالتی تحقیقات ہوتی ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ ساہیوال واقعہ کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیئے تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں اورذمہ داروں کا تعین ہوسکے۔

Continue Reading

پاکستان

1 ہزار سے زائد سرکاری افسران کی غیر ملکی شہریت کا انکشاف

Rashid Saeed

Published

on

pakistani passport

1 ہزار سے زائد سرکاری افسران کی غیر ملکی شہریت کا انکشاف ، یہ افسران دہری شہریت رکھنے کے باوجود اہم حکومتی عہدوں پر بھی براجمان ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گریڈ 22 کے 6 جبکہ ایم پی ون سکیل کے 11، گریڈ 21 کے 40، گریڈ 20 کے 90، گریڈ 19 کے 160، گریڈ 18 کے 220 اور گریڈ 17 کے کم و بیش 160 ملازمین دہری شہریت رکھتے ہیں۔ ان سرکاری ملازمین میں سے 540 نے کینیڈا کی شہریت لے رکھی ہے جبکہ 240 نے برطانیہ اور 190 کے قریب نے امریکہ کی شہریت لے رکھی ہے۔ اسی طرح درجنوں سرکاری ملازمین نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ملائیشیا اور آئرلینڈ جیسے ملکوں کی بھی شہریت لے رکھی ہے۔ 15 دسمبر کوسپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پر مشتمل ایک بینچ نے اس اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایسے ملازمین کے لیے کوئی ڈیڈ لائن مقرر کر کے لائحہ عمل بنائے تاکہ وہ لوگ جنھوں نے دوران ملازمت کسی دوسرے ملک کے ساتھ وفاداری نبھانے کی شرط پر شہریت لے رکھی ہے یا وہ فوری طور پراپنی غیر ملکی شہریت چھوڑیں یا ملازمت، کیوں کہ ایسے لوگوں کی اہم حکومتی عہدوں پر تعیناتی سے ملک کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی وفاقی حکومت دہری شہریت کے حامل سرکاری ملازمین کے لیے تا حال کوئی ڈیڈ لائن مقررنہ کر سکی کہ کب تک وہ یا تو اپنی دہری شہریت چھوڑ یں گے یا ملازمت۔ حکومتی موقف جاننے کے لیے وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی اور وفاقی وزیر اطلاعات سے رابطہ کیا گیا لیکن انھوں نے کسی بھی بات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

دستاویزات کے مطابق داخلہ ڈویژن کے 20، پاور ڈویژن 44، ایوی ایشن ڈویژن92، خزانہ ڈویژن64، پٹرولیم ڈویژن96، کامرس ڈویژن10، آمدن ڈویژن26، اطلاعات و نشریات 25، اسٹیبلشمنٹ 22، نیشنل فوڈ سکیورٹی 7، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن 11،مواصلات ڈویژن16، ریلوے ڈویژن8، کیبنٹ ڈویژن کے 6 افسر دہری شہریت کے حامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ دہری شہریت کے حامل افراد کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہے اور ان کی تعداد 140 سے زیادہ ہے۔ اسی طرح قومی ایئر لائن کے 80 سے زیادہ ، لوکل گورنمنٹ 55، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر 55، نیشنل بینک 30، سائنس اور ٹیکنالوجی 60، زراعت 40 سے زیادہ، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن 20، آبپاشی 20، سوئی سدرن 30، سوئی ناردرن 20، پی ایم ایس 17، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس 14، نادرا کے 15 ملازمین دہری شہریت کے حامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اہم شخصیات میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوانوید کامران بلوچ کینیڈا، (پی اے ایس) کی پہلی خاتون صدر اور گریڈ 22 کی وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن رابعہ آغا برطانیہ، گریڈ 22 کے سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار احمد نواز سکھیرا امریکہ، گریڈ 21 کے موجودہ ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن عشرت علی برطانیہ، گریڈ 22 کی سابق سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ سمیرا نذیر صدیقی نیوزی لینڈ، گریڈ 20 کے سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمد گھمن امریکہ، مراکو میں سابق سفیر نادر چودھری برطانیہ، قطر میں سابق سفیر شہزاد احمد برطانیہ، کسٹم کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل وفاقی سیکرٹری خزانہ احمد مجتبیٰ میمن کینیڈا، گریڈ 21 کی چیف کلیکٹر کسٹم زیبا حئی اظہر کینیڈا، پولیس سروس کے گریڈ 22 کے اقبال محمود (ر)، گریڈ 21 کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس اور ساہیوال سانحہ کی تحقیق کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سید اعجاز حسین شاہ کینیڈا، گریڈ 21 کے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع الدین ذکا کینیڈا، چیئرمین پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین فوزیہ وقار کینیڈا، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹرسید ومیق بخاری امریکہ، موجودہ ایم ڈی معین رضا خان، نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد برطانیہ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف طاہر امریکہ، گریڈ 20 کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ / پریس انفارمیشن آفیسر جہانگیر اقبال کینیڈا، گریڈ 19 کی محکمہ پریس انفارمیشن پنجاب میں ترجمان پنجاب پولیس نبیلہ غضنفر کینیڈا اور سابق پنجاب حکومت کے ساتھ اہم قانونی معاملات پہ کام کرنے والے نامور قانون دان سلمان صوفی امریکہ کے شہری ہیں۔

اسی طرح گریڈ 20 کے ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد اجمل کینیڈا، گریڈ 21 کے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن خان امریکہ، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس احسن علی منگی برطانیہ، گریڈ 20 کے راشد منصور کینیڈا، گریڈ 20 کے علی سرفراز حسین برطانیہ، گریڈ 18 کے محمد اسلم راؤ برطانیہ، گریڈ 20 کی سارہ سعید برطانیہ، گریڈ 18 کے عدنان قادر خان برطانیہ، گریڈ 18 کی رابعہ اورنگزیب کینیڈا، گریڈ 18 کی صائمہ علی برطانیہ، گریڈ 20 کے سپیشل برانچ کے ڈی آئی جی زعیم اقبال شیخ برطانیہ، گریڈ 20 کے لاہور پولیس ٹریننگ کالج کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ برطانیہ، گریڈ 20 کے ڈی آئی جی مواصلات شاہد جاوید کینیڈا، گریڈ 20 کے ڈاکٹر محمد شفیق (ریٹائرڈ) کینیڈا، گریڈ 19 کے ایس ایس پی گوادر برکت حسین کھوسہ کینیڈا، گریڈ 19 کے ایس ایس پی ندیم حسن کینیڈا، گریڈ 18 کے ایس پی عادل میمن امریکہ،گریڈ 18 کے عقیل احمد خان امریکہ، گریڈ 18 کے ارشد محمود کینیڈا، گریڈ 19 کے سہیل شہزاد برطانیہ، تنویر جبار کینیڈا، گریڈ 19 کے محمد جاوید نسیم کینیڈا، گریڈ 19 کے محمد محسن رفیق کینیڈا، گریڈ 19 کے راشد احمد خان کینیڈا، گریڈ 19 کے طفیل خان یوسفزئی آسٹریلیا، گریڈ 19 کے محمد شاہد نذیر کینیڈا، گریڈ 19 کے محسن فاروق کینیڈا، گریڈ 18 کے محمد ابراہیم کینیڈا، گریڈ 17 کے محمد افتخار امریکہ، گریڈ 17 کے نواز گوندل کینیڈا، گریڈ 19 کے اعجازعلی شاہ امریکہ، گریڈ 19 کے امجد علی لغاری کینیڈا، سٹیٹ بینک کے عبد الرؤف امریکہ، صبا عابد امریکہ، سید سہیل جاوید کینیڈا، راحت سعید امریکہ، ٹیپو سلطان امریکہ، عرفان الٰہی مغل امریکہ، محمد علی چودھری برطانیہ، حسن جیواجی کینیڈا، زہرہ رضوی برطانیہ، امجد مقصود کینیڈا، عنایت حسین آسٹریلیا، شازیہ ارم کینیڈا، تبسم رانا کینیڈا، ریاض احمد خواجہ کینیڈا، ناصر جہانگیر خان کینیڈا، مصطفی متین شیخ کینیڈا، فضلی حمید کینیڈا، سینئرایگزیکٹو نائب صدر نیشنل بینک شاہد سعید برطانیہ، رشا اے محی الدین برطانیہ، سید جمال باقر برطانیہ، مدثر ایچ خان امریکہ، ایگزیکٹو نائب صدرفاروق حسن برطانیہ،عاصم اختر کینیڈا، ناصر حسین کینیڈا، سینئر نائب صدرسید خرم حسین امریکہ، واصف خسرو احمد برطانیہ، سید طارق حسن کینیڈا، غلام حسین اظہر کینیڈا، نائب صدرمحمود رضا برطانیہ، نادیہ احمر کینیڈا، اسسٹنٹ نائب صدرعامر نواز کینیڈا، محمد آفتاب کینیڈا،بابر علی کینیڈا،محمد امان پیر کینیڈا، محمد فرذوق بٹ برطانیہ، سید نعمان احمد برطانیہ،سبین طاہر برطانیہ، سید نازش علی برطانیہ، گریڈ 20 کے سید طارق حسن کینیڈا، گریڈ 20 کے عبد القادر برطانیہ، گریڈ 20 کے سید شبیر احمد کینیڈا، گریڈ 18 کے سید نعمان احمد برطانیہ، گریڈ 17 کے خواجہ فیصل سلیم برطانیہ، گریڈ 18 کے نوید تاجدار رضوی برطانیہ، گریڈ 18 کے عثمان علی شیخ امریکہ، گریڈ 21 کے امین قاضی جرمنی، محکمہ تعلیم میں گریڈ 19 کے منصور احمد جرمنی، گریڈ 21 کے ڈاکٹر سہیل اختر آسٹریلیا، گریڈ 21 کے خالد محمود کینیڈا، گریڈ 17 کی فرزانہ اکرم سپین، گریڈ 19 کے محمد عمران قریشی کینیڈا، گریڈ 21 کے ڈاکٹر مشرف احمد کینیڈا، بریگیڈیئر (ر) عامر حفیظ امریکہ، وقار عزیز کینیڈا، رملہ طاہر آسٹریلیا، ڈاکٹر جمشید اقبال جرمنی، ڈاکٹر کاشف رشید آسٹریلیا، ڈاکٹر اسد ا? خان برطانیہ، ڈاکٹر محمد مشتاق خان ہالینڈ، نعمان احمد کینیڈا، نیئر پرویز بٹ برطانیہ، اعجاز احمد فرانس، صنم علی ڈنمارک، خالدہ نور کینیڈا، پروفیسر ڈاکٹر اسلم نور کینیڈا، محمد ارشد رفیق کینیڈا، نرگس خالد امریکہ، محمد افضل ابراہیم امریکہ، ڈاکٹر عقیل احمد قدوائی کینیڈا، ڈاکٹر پاشا غزل برطانیہ، محمد سعد بن عزیز کینیڈا، گریڈ 19 کے خالد محمود احمد برطانیہ، گریڈ 19 کی ثانیہ طارق کینیڈا، گریڈ 20 کی طاہرہ ضیا برطانیہ، گریڈ 17 کی روشان امبر امریکہ، گریڈ 17 کی سمرین آصف کینیڈا، گریڈ 18 کی قنطا نور کینیڈا، گریڈ 19 کے ڈاکٹر محمد شیراز ارشد ملک کینیڈا، گریڈ 21 کے فرحت عباس کینیڈا، گریڈ 19 کی شبنم نور کینیڈا، گریڈ 17 کی عاصمہ اعظم امریکہ، گریڈ 18 کی تہمینہ عتیق کینیڈا، گریڈ 19 کی روحیلہ ریاض ہالینڈ، گریڈ 18 کی سیدہ نوشین طلعت کینیڈا، قمر الوہاب سویڈن، گریڈ 17 کے منصور احمد بٹ کینیڈا، گریڈ 18 کے سید جمال شاہ کینیڈا، گریڈ 19 کے محمد کلیم کینیڈا، گریڈ 19 کے ڈاکٹر قیصر رشید کینیڈا، گریڈ 21 کے محمد منیر احمد برطانیہ، گریڈ 19 کے ڈاکٹر عبد الرحمان شاہد برطانیہ، گریڈ 18 کے شاہ رخ عرفان برطانیہ، گریڈ 18 کی ساشا احمد کینیڈا، گریڈ 17 کے سخن الٰہی برطانیہ، گریڈ 18 کے حسن بخاری برطانیہ، گریڈ 17 کی رخسانہ احسن امریکہ، گریڈ 17 کے محمد علی ظہیر امریکہ، گریڈ 17 کے ابراہیم عبد القادر عارف امریکہ، ڈاکٹر محمد نعمان ملائیشیا، گریڈ 17 کی عالیہ نذر کینیڈا، گریڈ 19 کی ڈاکٹر مریم مصطفی جرمنی، گریڈ 18 کے نجم طارق برطانیہ، گریڈ 19 کی کوکب علی کینیڈا، گریڈ 19 کی فریدہ بیگم بحرین، گریڈ 18 کی عشرت این بخاری برطانیہ، گریڈ 19 کی نسیم اختر بحرین، نوباح علی سعد برطانیہ، کامران ہاشمی امریکہ، طاہر عزیز خان برطانیہ، جنید شریف کینیڈا، ڈاکٹر جلیل اختر کینیڈا، گریڈ 20 کی ڈاکٹر صبینہ عزیز برطانیہ، گریڈ 18 کے عتیق امجد کینیڈا، گریڈ 17 کی لائقہ کے بسرا امریکہ، گریڈ 19 کی فاخرہ سلطانہ برطانیہ، گریڈ 19 کے ڈاکٹر آصف خان برطانیہ، گریڈ 18 کی نسرین کوثر کینیڈا، گریڈ 17 کی کشور فردوس کینیڈا، گریڈ 20 کے ناصر سعید کینیڈا، گریڈ 18 کے ڈاکٹر محمد علی عارف برطانیہ، ڈاکٹر محمد احمد بودلا کینیڈا، گریڈ 18 کی ناظمہ ملک کینیڈا، گریڈ 18 کی عائشہ سعید نیوزی لینڈ، گریڈ 17 کے ساجد مسعود برطانیہ، گریڈ 17 کے شاہد آزاد نیوزی لینڈ، گریڈ 18 کے نیاز محمد خان کینیڈا، گریڈ 18 کے شہزاد اسلم باجوہ آسٹریلیا، گریڈ 17 کی ڈاکٹر عفت بشیر امریکہ، گریڈ 19 کے محمد اسماعیل برطانیہ، گریڈ 18 کے محمد اظہر آسٹریلیا، گریڈ 17 کی مدینہ بی بی افغانستان، گریڈ 17 کی عطرت جمال کینیڈا، گریڈ 20 کی ڈاکٹر راحیلہ آصف کینیڈا، گریڈ 21 کے پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ کینیڈا، گریڈ 18 کی ماریہ سرمد کینیڈا، گریڈ 21 کی پروفیسر ڈاکٹر انیلہ نعیم کینیڈا، گریڈ 21 کے پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا مہدی امریکہ، عمر میمن آسٹریلیا، گریڈ 20 کی سارہ کاظمی امریکہ، گریڈ 21 کے شمس ندیم عالم امریکہ، گریڈ 19 کے اقتدار احمد صدیقی امریکہ، گریڈ 19 کے اسد خان کینیڈا، گریڈ 19 کے سعید اختر امریکہ، گریڈ 18 کی شائمہ سلطانہ میمن جنوبی افریقہ، گریڈ 18 کے ذو الفقار نذیر امریکہ، شگفتہ نظام برطانیہ، گریڈ 18 کے عدنان سرور سکو والاسویڈن، گریڈ 19 کی نادیہ رفیق کینیڈا، گریڈ 20 کے مجیب رحمان عباسی آئر لینڈ، تزین ملک برطانیہ، زنیرہ طارق امریکہ، گریڈ 20 کے فرید الدین صدیقی کینیڈا، گریڈ 19 کی مریم قریشی برطانیہ، گریڈ 19 کی راشدہ پروین امریکہ، گریڈ 19 کے شاداب علی راجپوت کینیڈا، گریڈ 17 کی لبنیٰ بلوچ کینیڈا، گریڈ 18 کی یاسمین زمان برطانیہ، گریڈ 17 کے محمد ارشد علی خان امریکہ، گریڈ 19 کے ڈاکٹر سلیم احمد پھل کینیڈا، گریڈ 17 کے توقیر سوئٹزر لینڈ، گریڈ 19 کی نبیلہ فرید برطانیہ، ڈاکٹر نوشین انور امریکہ، ڈاکٹر نادیہ قمر چشتی مجاہد امریکہ، ثمر قاسم امریکہ، ڈاکٹر جبران رشید کینیڈا، گریڈ 21 کے ڈاکٹر شمیم ہاشمی امریکہ، ڈاکٹر اعجاز احمد میاں کینیڈا، ڈاکٹر محمد نشاط نیوزی لینڈ، ڈاکٹر شیبا سعید برطانیہ، محمد اسد الیاس کینیڈا، ڈاکٹر محمد شعیب جمالی امریکہ، لبنیٰ انصر بیگ کینیڈا، گریڈ 21 کی علیسیا مریم ثمیمہ امریکہ، گریڈ 17 کی حمیدہ عباسی کینیڈا، گریڈ 19 کی رابعہ منیر برطانیہ، ڈاکٹر بینش عارف سلطان برطانیہ، گریڈ 17 کی بشیراں رندکینیڈا، گریڈ 20 کے زبیر اے عباسی برطانیہ، گریڈ 17 کی مہرین افضل امریکہ۔

پی آئی اے کے ضیا قادر قریشی آسٹریلیا، عنایت اللہ آئرلینڈ، شیخ عمر اسلام کینیڈا، مبارک احمد کینیڈا، فواز نوید خان کینیڈا، تنویر لودھی امریکہ، سہیل محمود کینیڈا، شہزادہ خرم کینیڈا، انعام اللہ جان امریکہ، طلحہ احمد خان کینیڈا، ندیم احمد خان کینیڈا، توصیف احمد امریکہ، منظور بھٹو کینیڈا، عامر حسین شاہ کینیڈا، شہریار احمد ڈوگر کینیڈا، محمد جمیل امریکہ، ڈاکٹر صنم ممتاز کینیڈا، بدر الاسلام امریکہ، سید ہمایوں امریکہ، طارق جمیل خان برطانیہ، محمد علی کھنڈوالا امریکہ، فرحان وحید برطانیہ، عثمان غنی راؤ کینیڈا، مصباح احسان امریکہ، نجیب امین مغل کینیڈا، طارق محمود خان کینیڈا، وقار الاحسن کینیڈا، عمر رزاق کینیڈا، اشفاق حسین برطانیہ، سید خالد انور امریکہ، محمد ظفر علی کینیڈا، زریاب بشیر برطانیہ، محمد حسام الدین خان برطانیہ، سمیع ہاشمی کینیڈا، عامر سرور کینیڈا، فیضان خالد رضوی امریکہ، عمر سلیم برطانیہ، اسد اویس کینیڈا، زاہد رضا نقوی کینیڈا، نوید اکرام امریکہ، راشد احمد برطانیہ، محمد نجم الخدا کینیڈا، افضل احمد ممتاز برطانیہ، کہکشاں ترنم کینیڈا، عاصمہ باجوہ برطانیہ، ریاض علی خان کینیڈا، نجیب اے سید کینیڈا، محمد سہیل برطانیہ، زاہد حمید قریشی برطانیہ، ڈاکٹر رخسانہ کینیڈا،نائلہ منصور امریکہ، عریج اے بلگرامی کینیڈا، سعید احمد امریکہ، محمد حنیف میمن کینیڈا، محمد طارق گبول کینیڈا، امش جاوید کینیڈا،طارق بن صمد کینیڈا، سعیدہ حسنین برطانیہ، ساجد اللہ خان امریکہ، طارق این علوی فرانس، علی حسن یزدانی کینیڈا، ارشد علی حسن جان کینیڈا، عدنان عندلیب آسٹریلیا، شمشاد آغا امریکہ، فرح حسین برطانیہ، علی اصغر شاہ برطانیہ، ندیم ظفر خان کینیڈا، راحیل احمد برطانیہ، سید بائر مسعود کینیڈا، کلیم چغتائی کینیڈا، عبد الحمید سعدی کینیڈا، رفعت اشفاق برطانیہ، محمد انور علوی امریکہ، سید محسن علی کینیڈا، ناصر جمال ملک کینیڈا، محمد ماجد حفیظ صدیقی کینیڈا، اسد مرتضیٰ کینیڈا، میر محمد علی کینیڈا، سجاد علی نیوزی لینڈ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں گریڈ 19 کی ڈاکٹر سعیدہ آصف امریکہ، محمد کامران منشا برطانیہ، گریڈ 18 کے ڈاکٹر منیب اشرف امریکہ، گریڈ 18 کی ڈاکٹر مریم اشرف برطانیہ، ڈاکٹر سمیرہ امین کینیڈا، گریڈ 17 کی ڈاکٹر گل رعناوسیم برطانیہ، ڈاکٹر خواجہ ندیم آئرلینڈ، فراز تجمل امریکہ، گریڈ 20 کے پروفیسر آصف بشیرامریکہ، گریڈ 18 کی ڈاکٹرعائشہ بشیرہاشمی، گریڈ 18 کے ڈاکٹر سید مظاہر حسین برطانیہ، گریڈ 18 کی ڈاکٹر رحسانی ملک کینیڈا، گریڈ 20 کے پروفیسر ناصر رضا زیدی کینیڈا، گریڈ 18 کے ڈاکٹر علی رضا خان روس، گریڈ 20 کے ڈاکٹر مظہر الر حمان برطانیہ، گریڈ 18 کے محمد توقیر اکبر آئر لینڈ، گریڈ 18 کے ڈاکٹرمحمد یوسف معراج ملائیشیا، گریڈ 17 کے ڈاکٹر انیس اورنگزیب برطانیہ، گریڈ 17 کے ڈاکٹر طیب اکرام برطانیہ، گریڈ 17 کے ڈاکٹر عدنان ایس ملک امریکہ، گریڈ 20 کے ڈاکٹر محمد مغیث امین برطانیہ، گریڈ 18 کی ڈاکٹرارم چودھری امریکہ، گریڈ 20 کی ڈاکٹر فرخندہ حفیظ کینیڈا، گریڈ 18 کے ڈاکٹر سلیمان اے شاہ امریکہ، گریڈ 17 کی ڈاکٹر اشما خان نیپال، گریڈ 17 کی ثمن صغیر برطانیہ، گریڈ 18 کی ڈاکٹر بشریٰ رزاق امریکہ، گریڈ 18 کی ڈاکٹر لبنیٰ فاروق کینیڈا، گریڈ 17 کی ڈاکٹر شمائلہ رشید برطانیہ، پروفیسر محمد طارق برطانیہ، گریڈ 18 کے ڈاکٹر گوہر علی خان برطانیہ، گریڈ 17 کے ڈاکٹر سلمان یوسف شاہ برطانیہ، گریڈ 17کی ڈاکٹر عائشہ عثمان برطانیہ، گریڈ 19 کے ڈاکٹر خرم ایس خان کینیڈا، گریڈ 18 کے طارق اے بنگش آئر لینڈ، گریڈ 18 کے ڈاکٹر عامر لطیف آئر لینڈ، گریڈ 18 کے ڈاکٹر غلام سرور برطانیہ، گریڈ 17 کے امجد فاروق امریکہ، گریڈ 18 کے کاشف عزیز احمد کینیڈا، گریڈ 17 کی ڈاکٹر لبنیٰ ناصر برطانیہ، گریڈ 17 کے ڈاکٹر فرقان یعقوب برطانیہ، گریڈ 18 کے ڈاکٹر ظہیر خان امریکہ، گریڈ 17 کی غازیہ خانم کینیڈا، گریڈ 20 کے پروفیسر اعظم جہانگیر امریکہ، گریڈ 18 کے ڈاکٹر شفیق چیمہ امریکہ، گریڈ 19 کے ڈاکٹر خورشید خان امریکہ، گریڈ 18 کے ڈاکٹر ارسلان امریکہ، گریڈ 17 کے ڈاکٹر نعمان اکرم فرانس، گریڈ 18 کی ڈاکٹر حمیرہ رضوان کینیڈا، گریڈ 18 کی ڈاکٹر تبسم عزیز برطانیہ، گریڈ 18 کی رخسانہ کینیڈا، گریڈ 17 کے ڈاکٹر عمر فاروق برطانیہ، گریڈ 20 کی نسرین منظور نیوزی لینڈ، گریڈ 17 کے ڈاکٹر حسن فاریس النائف شام، گریڈ 20 کی ڈاکٹر مہرین سادات کینیڈا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں گریڈ 19 کے اختر احمد بھوگیو کینیڈا، سہیل اصغر آسٹریلیا، چودھری آفاق الرحمان کینیڈا، سلمان اسلم کینیڈا،( نسٹ) گریڈ 19 کے اکرام رسول قریشی امریکہ، گریڈ19کی نگہت پروین گیلانی کینیڈا، گریڈ21 کے ریاض احمد مفتی برطانیہ، گریڈ21 کے ارشد حسین کینیڈا، گریڈ19 کے کامران حیدر سید کینیڈا، گریڈ19کے عدیل نعیم بیگ آسٹریلیا، گریڈ19کے ندیم احمد آسٹریلیا، گریڈ20کے ارشد زمان خان امریکہ، گریڈ19کے منیر احمد تارڑ کینیڈا، ڈاکٹر طاہر مصطفی مدنی برطانیہ، گریڈ19کے ماجد مقبول کینیڈا، گریڈ19کے سعد اعظم خان المروت امریکہ، گریڈ19 کے عاطف محمد خان برطانیہ، گریڈ21کے شہباز خان برطانیہ، گریڈ19کے نوید اکمل دین برطانیہ، گریڈ19کے عثمان حسن کینیڈا، گریڈ19کے فرحان خالد چودھری برطانیہ، گریڈ19کے اطہر علی کینیڈا، گریڈ19کے اختر علی قریشی کینیڈا، گریڈ19کے حسن رضا کینیڈا، گریڈ 19کی ماہا احمد آسٹریلیا، گریڈ20کے فیصل شفاعت جرمنی، گریڈ21کے ذاکر حسین جرمنی، گریڈ21کے محمد فہیم کھوکھر جرمنی، محکمہ صحت میں گریڈ18کے ڈاکٹرفیاض احمد امریکہ،گریڈ 17کے ڈاکٹر صوبیہ ظفر کینیڈا، گریڈ17کے ڈاکٹر فیصل اعجاز امریکہ، گریڈ18کے ڈاکٹرمحمد عمران خان آئر لینڈ، گریڈ18کے ڈاکٹر خالد عثمان آئر لینڈ، گریڈ19کے ڈاکٹر آفتاب عالم برطانیہ، گریڈ18کی ڈاکٹر انیلہ ریاض برطانیہ، گریڈ20کے ڈاکٹر عمر حیات آئر لینڈ، گریڈ18کے مجیب الر حمان کینیڈا، گریڈ18کے ہارون ظفر برطانیہ، گریڈ18کی شازیہ طارق برطانیہ، گریڈ18کی مینا خان ناظم برطانیہ، اظہر سردار کینیڈا، گریڈ20کے آصف ملک برطانیہ، گریڈ18کے ڈاکٹر سجاد اے خان روس، گریڈ17کی ثمینہ ناز کینیڈا، گریڈ18کے ڈاکٹر مہدی خان برطانیہ، گریڈ17کی ڈاکٹر نسرین اختر امریکہ، گریڈ17کے ڈاکٹر محمد آصف سلیم برطانیہ، گریڈ17کی ڈاکٹر طاہرہ حمید برطانیہ، گریڈ17کے ڈاکٹر محمد شیراز بحرین، گریڈ17کے ڈاکٹر ناصر علی نواز برطانیہ، گریڈ18کے ڈاکٹر محمد وسیم کینیڈا، گریڈ18کی ڈاکٹر عائشہ ابراہیم برطانیہ، گریڈ18کے ڈاکٹر محمد اقبال شکور برطانیہ، گریڈ17کی ڈاکٹر مشال وحید امریکہ، گریڈ18کے ڈاکٹر ساج علی ڈوگا برطانیہ، گریڈ18کے ڈاکٹر آصف محمود اے قاضی کینیڈا، گریڈ18کے ڈاکٹر اسد الرحمان برطانیہ،گریڈ17کی ناہید انور برطانیہ، ڈاکٹر محمد بلال یاسین آسٹریلیا، گریڈ18کے ڈاکٹر آفتاب احمد علوی امریکہ، گریڈ17کے ڈاکٹر نیئر جمال کینیڈا، گریڈ18کے ڈاکٹر فیاض علی برطانیہ، گریڈ17کی ڈاکٹر ذکیہ صمد امریکہ، گریڈ17کے ڈاکٹر راشد خان امریکہ، گریڈ18کے ڈاکٹر عبد الرؤف آئر لینڈ، گریڈ17کی رفعت آرا خالد کینیڈا، گریڈ17کے ڈاکٹر وقار احمد برطانیہ، گریڈ17کی ڈاکٹر شیریں جان بحرین، گریڈ17کی گل مہینا برطانیہ، گریڈ17کی شمیم نورآسٹریلیا، گریڈ19کے ڈاکٹر محمد فاروق ترین برطانیہ، گریڈ17کی حاجرہ علی آفریدی امریکہ، گریڈ17کے ڈاکٹر محمد فیصل بحرین، گریڈ17کی فریدہ بلوچ کینیڈا، گریڈ19کی صائمہ شیخ برطانیہ، گریڈ19کی ڈاکٹرلبنیٰ سرور برطانیہ، گریڈ20کے زاہد حسن انصاری کینیڈا، گریڈ19کی حمیرا معین کینیڈا، گریڈ20کے پروفیسر ڈاکٹر ہاشم رضا برطانیہ،گریڈ19کی ڈاکٹر سائرہ افغان برطانیہ، گریڈ17کی ڈاکٹر عنبر نواز امریکہ، گریڈ17کی ڈاکٹر مشل طارق آسٹریلیا، گریڈ18کی ڈاکٹر فریدہ امریکہ، گریڈ17کے ڈاکٹر محمد ہاشم کینیڈا، گریڈ19کے محمد حنیف برطانیہ، گریڈ19کی شہلا باقی امریکہ، گریڈ17کے ڈاکٹر شہاب جو نیجو امریکہ، شوہاب حیدر شیخ برطانیہ، سید اکمل سلطان برطانیہ، ڈاکٹر نوشیروان گل حیدر سومرو برطانیہ، گریڈ17کی عذراپروین برطانیہ، گریڈ18کے عدنان قاسم برطانیہ، گریڈ18کی ڈاکٹر آسیہ رحمان امریکہ، ڈاکٹر عامر حلیم آئرلینڈ، گریڈ17کے ڈاکٹر محمدعامر ہارون کینیڈا، گریڈ19کے محمد شاہد اقبال کینیڈا، منصوبہ بندی وترقی میں گریڈ 20 کے محمد اجمل کینیڈا، ڈاکٹر اسد زمان امریکہ، عامر منصف خان امریکہ، ڈاکٹر شہزادرحمان کینیڈا، مراد جاوید خان کینیڈا، علی رضا خیری برطانیہ، محمد احمد چودھری آسٹریلیا، انتساب احمد کینیڈا، حرا اقبال شیخ امریکہ، صداقت حسین کینیڈا، ملک احمد خان کینیڈا، مائرہ جعفری برطانیہ، فرحان ظہیر آسٹریلیا، حسن ایم خالد کینیڈا، نوشین فیاض کینیڈا، گریڈ19کے ناصر اقبال برطانیہ، گریڈ18کے عرفان احمد انصاری کینیڈا، ہما محمود برطانیہ، اعجاز غنی کینیڈا، گریڈ 20کے سابق ممبر پلاننگ سی ڈی اے (ر)اسد محمود کیانی امریکہ، گریڈ19کے ایاز احمد خان کینیڈا،گریڈ 19کے حافظ محمد احسان الحق کینیڈا،گریڈ 19کی ڈاکٹر شازیہ یوسف کینیڈا، گریڈ18کی ڈاکٹر عظمیٰ علی کینیڈا،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں گریڈ 19کے معین شریف کینیڈا، گریڈ 20 کے محمد ارشاد ا? کینیڈا، گریڈ 18 کے خالد محمود کینیڈا، گریڈ 19کے سلما ن مجید بٹ کینیڈا، گریڈ 18کے احمد فراز سلیم کینیڈا، گریڈ 19کے اعجازاحمد کینیڈا، گریڈ 20کے محمد علی ڈوگرکینیڈا، گریڈ 17کے محسن وقار امریکہ، گریڈ19کے خالد خان کینیڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن میں گریڈ 21کے ڈاکٹر ریاض احمد نیوزی لینڈ، ڈاکٹر محمد لطیف آسٹریلیا،گریڈ18کے فواد مرتضیٰ کینیڈا، گریڈ19کی سیدہ ہما ترمزی برطانیہ، گریڈ19کی نادیہ اقدس کینیڈا، گریڈ19کی نبیلہ نثار کینیڈا، گریڈ18کی ریحانہ افضل آسٹریلیا، گریڈ18کی عذرامنور کاظمی آسٹریلیا، گریڈ18کی سمرہ عبد الجلیل امریکہ، گریڈ18کی حمیدہ بیگم کینیڈا، گریڈ17کی رفیعہ مرتضیٰ کینیڈا، گریڈ17کی امین فاطمہ امریکہ، گریڈ17کی غزالہ سہراب کینیڈا۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے سلیم اللہ محمودبرطانیہ ، حسیب احمد کینیڈا، شجاعت احمد کینیڈا، عبد الوحید برطانیہ، سہیل رانا کینیڈا، فضل حسین برطانیہ، فاروق اعظم شاہ کینیڈا، خالد محمود رحمان کینیڈا، ثاقب احمد برطانیہ، کوثر احمد محمد کینیڈا، صدیق محمد چودھری برطانیہ، گریڈ 13کے صہیب قادرکینیڈا، شرجیل حسن خان برطانیہ، ایف بی آر میں گریڈ 19کی مصباح کھٹانا برطانیہ، گریڈ 19کے سید آفتاب حیدر برطانیہ، گریڈ 21کے احمد مجتبیٰ میمن کینیڈا، گریڈ 18کے عبد الوہاب امریکہ، گریڈ19کے اورنگزیب عالمگیر کینیڈا، طارق حسین نیازی کینیڈا، گریڈ18کے بشارت علی ملک امریکہ، گریڈ 20کے قاسم رضا کینیڈا، گریڈ 21 کے ڈاکٹر اشفاق احمد تنیو کینیڈا، پاکستان ٹیلی ویڑن میں گریڈ 8کے ندیم احمد امریکہ،گریڈ6 کے محمد امجد رامے کینیڈا، گریڈ6 کے میر عجب خان کینیڈا،گریڈ7 کے منصور ناصر کینیڈا، گریڈ6کی صبا شاہد امریکہ، گریڈ6کی نصرت مسعود امریکہ، گریڈ7کے امتیاز احمد کینیڈا، گریڈ6کے اعجاز احمد بٹ برطانیہ،گریڈ 9 کے محمد شاہ خان کینیڈا، اسدحسین کینیڈا، گریڈ 8کی شاہینہ شاہد، ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 19کے نعیم بابر آسٹریلیا، گریڈ 20کے سجاد تسلیم اعظم برطانیہ، گریڈ 19کے شاہد صدیق بھٹی کینیڈا،گریڈ 20 کے عاصم افتخار کینیڈا، گریڈ18کے سید صلاح الدین جیلانی کینیڈا، گریڈ20کی شازیہ میمن برطانیہ، گریڈ18کے اسفندیار جنجوعہ کینیڈا، گریڈ20کے نوید اختر کینیڈا، گریڈ 21 کے حافظ محمد علی امریکہ، گریڈ20 کے وسیم اے عباسی کینیڈا، گریڈ 19کی سیدہ نورین زہرہ کینیڈا، گریڈ 20 کے عاصم افتخار کینیڈا،نادرا کے سمیر خان برطانیہ، جواد حسین عباسی برطانیہ، منظور احمد خواجہ برطانیہ، احمرین حسین برطانیہ، عارف علی بٹ آسٹریلیا، گریڈ18کے شاہد علی خان برطانیہ، عثمان چیمہ آسٹریلیا، وریام شفقت آسٹریلیا، مبشر امان نیوزی لینڈ، فضا شاہد آسٹریلیا، احمد کمال گیلانی کینیڈا، مکرم علی برطانیہ، گریڈ 19کے طاہر محمود پرتگال، سہیل ارشاد انجم امریکہ، سہیل جہانگیر امریکہ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں گریڈ19کے رانا ٹکا خان کینیڈا،گریڈ 18کے عامر سید کینیڈا، گریڈ 18کے محمد زمان کینیڈا،گریڈ 18کے سجاد علی شاہ کینیڈا،گریڈ18کے محمد الطاف نیوزی لینڈ، گریڈ17کے ندیم قاسم خان کینیڈا، گریڈ18کے سید اشرف علی شاہ کینیڈا، گریڈ 19کی نسیم کینیڈا، خالد اقبال ملک امریکہ، ڈاکٹر مریم پنہوارکینیڈا، مسعود نبی امریکہ، فیصل عارف کینیڈا، محمد ریاض آسٹریلیا، افتخار مصطفی رضوی برطانیہ، اظہر اسحاق کینیڈا، افتخار عباسی برطانیہ،سلیم باز خان امریکہ، گریڈ18کے کاشف علی شیخ کینیڈا، گریڈ17کے طاہر علی اکبر کینیڈا، گریڈ17کی صباحت احمد چودھری کینیڈا، گریڈ18کے آغا عنایت اللہ کینیڈا، گریڈ17کے محمد جمیل کینیڈا، مواصلات اور ورکس ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ19کے سلیم الرحمان کینیڈا، گریڈ 18کی سمیراجمیل کینیڈا، گریڈ18کے محمد نسیم کینیڈا، گریڈ18کے زاہد امان وڑائچ کینیڈا،گریڈ19 کے امجد رضا خان کینیڈا، گریڈ19کے ساجد رشید بٹ کینیڈا، گریڈ19 کے انصار محمود کینیڈا، گریڈ20کے محمد جمال اظہر سلطان کینیڈا، گریڈ18کے علی نواز خان برطانیہ، گریڈ18کے مہرعظمت حیات کینیڈا، گریڈ18کے ارشد خان کینیڈا، گریڈ18کے محمد ایوب کینیڈا، گریڈ20کے علی احمد بلوچ کینیڈا، گریڈ21کے ملک عبد الرشید کینیڈا، گریڈ19کے شفقت حسین کینیڈا،خزانہ ڈویڑن کے جیند احمد فاروقی برطانیہ، ایس ایم ای بینک کے اسسٹنٹ نائب صدراطہر اشفاق احمدبرطانیہ،سینئر نائب صدر حافظ محمد اشفاق برطانیہ، گریڈ19کے تجمل الٰہی برطانیہ، ڈاکٹر خاقان حسن نجیب آسٹریلیا، گریڈ 18کے باسط حسین برطانیہ، گریڈ 18کے وقاص خان امریکہ، گریڈ18کے قیصر وقار برطانیہ، اشعر حمید آسٹریلیا، گریڈ19کے عمران شبیر برطانیہ، نہال اے صدیقی کینیڈا، امتیاز احمد میمن برطانیہ، اطہر انعام ملک امریکہ، گریڈ17کے سید علی معظم کینیڈا، گریڈ 21کے نیشنل بینک کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ احسن الٰہی امریکہ، گریڈ 19کے آفتاب عظیم امریکہ، گریڈ19کے محمد نادر اکرام کینیڈا، گریڈ17کے سید نازش علی برطانیہ، گریڈ17کے معیز ماجد ملک کینیڈا، ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں گریڈ17کے شاہد اقبال گل برطانیہ،گریڈ18کے احسان الحق قمرکینیڈا، گریڈ18کے چودھری فاروق احمدکینیڈا، گریڈ17 کے تنویرقیصر کینیڈا، گریڈ 18کے راجہ شہزاد اصغرکینیڈا، طاہر مجید آسٹریلیا، گریڈ17کے فہد انیس امریکہ،گریڈ19کے قیصر زمان کینیڈا، گریڈ18کے عرفان راشد کینیڈا، گریڈ19کے بابرا? خان کینیڈا، گریڈ18کے قیصر فاروق کینیڈا، گریڈ18کے ریحان گل کینیڈا، گریڈ 18کے منوہر لال کینیڈا، گریڈ17کے شاہد اقبال گل برطانیہ،گریڈ18کے احسان الحق قمرکینیڈا، گریڈ18کے چودھری فاروق احمدکینیڈا، گریڈ17 کے تنویرقیصر کینیڈا، گریڈ 18کے راجہ شہزاد اصغرکینیڈا، گریڈ17کے فہد انیس امریکہ۔

لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی گریڈ17کی نصرت ایمان کینیڈا، گریڈ19کے نجم الثاقب برطانیہ، گریڈ17کے عاصم رشید خان امریکہ، گریڈ18کے انور جاوید کینیڈا، گریڈ 18کے عامر بٹ کینیڈا، گریڈ 18کے عباس قمر کینیڈا، گریڈ17کے اسد خان بابر کینیڈا، گریڈ 17کے رائے شاہنواز حسن کینیڈا، گریڈ 18کے رفاقت حیات کینیڈا، گریڈ 17کی رفعت اکرام کینیڈا، گریڈ18کے بشیر احمد بلوچ کینیڈا، گریڈ18کے محمد جلیس صدیقی کینیڈا، گریڈ18کے وسیم اللہ صدیق کینیڈا، گریڈ18کے سرفراز حسین کینیڈا، گریڈ19کے محمد منور علی صدیقی کینیڈا، گریڈ18کے ندیم سرور کینیڈا، گریڈ18کے مسعود احمد امریکہ، گریڈ17کے اسد اللہ کینیڈا، گریڈ17کی لبنیٰ نائم کینیڈا، گریڈ18کے عبد الحق چھنا کینیڈا، گریڈ18کی ڈاکٹر روحی کینیڈا، گریڈ20کے نجیب احمد کینیڈا، گریڈ20کے محمد مسعود عالم کینیڈا، گریڈ17کے نوید احمد خان برطانیہ، گریڈ18کے سید فخر عالم رضوی امریکہ، گریڈ21کے سید محمود حیدر برطانیہ، گریڈ20کی سینا عزیز امریکہ، گریڈ18کے سید عقیل تنظیم نقوی کینیڈا، گریڈ18کے محمد آصف حفیظ صدیقی کینیڈا، گریڈ18کے جنید احمد خان کینیڈ، گریڈ17کے اکرام الحق باری کینیڈا، گریڈ18کے جمال یوسف صدیقی کینیڈا، گریڈ19کے شبیر احمد کینیڈا، گریڈ18کے ندیم اقبال کینیڈا، گریڈ17کے راشد ایوب فلپائن، گریڈ18کے ڈاکٹر علی گل لغاری امریکہ، گریڈ18کے سید جاوید حسن برطانیہ، گریڈ16کی سعدیہ خاتون امریکہ، گریڈ17کے ادیب عالم کینیڈا، گریڈ18کے عمیر مقبول برطانیہ، گریڈ17کے سیف الاسلام خان امریکہ، گریڈ17کے محمد نعیم الرحمان برطانیہ، گریڈ19کے نجیب احمدکینیڈا، گریڈ18کے عظمت فہیم خان کینیڈا، گریڈ17کے اظہار احمد انصاری کینیڈا، گریڈ18کے جنید عالم انصاری برطانیہ، گریڈ17کی روبینہ ندیم آئرلینڈ،گریڈ18کے اسد ا? خان کینیڈا، گریڈ18کے حمایت اللہ جان کینیڈا، گریڈ17کے مکرم شاہ کینیڈا، گریڈ19کے نسیم اللہ امریکہ، گریڈ18کے ریاض علی کینیڈا، محکمہ صنعت میں گریڈ17کی شکیلہ انجم برطانیہ، گریڈ18کے ناصر الدین کینیڈا، گریڈ17کی عافیہ ضمیر ضیا امریکہ، گریڈ20کے عتیق راجہ برطانیہ، گریڈ21کے علی معظم سید کینیڈا، گریڈ22کے سعید احمد خان کینیڈا، گریڈ18کے شاہد محمود ارباب برطانیہ، گریڈ18کی مریم اقبال برطانیہ، گریڈ20کے امتیاز احمد کینیڈا، آفرین حسین برطانیہ، خالد سلیم علوی آسٹریلیا، محکمہ زراعت کے گریڈ17کے جاوید اختر چیمہ کینیڈا، گریڈ20کے ڈاکٹر عالمگیر خان اختر کینیڈا، گریڈ18کے محمد مقصود احمد کینیڈا، گریڈ18کے عارف منظورکینیڈا، گریڈ18کے نیر جلال کینیڈا، گریڈ17کے زاہد مشتاق میر کینیڈا، گریڈ18کے شوکت منظور کینیڈا، گریڈ18کے خالد حسین کینیڈا، گریڈ19کی سحرش شکیل ہالینڈ، گریڈ20کے ڈاکٹر قربان احمد آسٹریلیا، گریڈ18کے محمد عبد القدیر کینیڈا، گریڈ18کے تجمل حسین کینیڈا، گریڈ17کے سجاد حسین کینیڈا، گریڈ18کے طارق مقبول کینیڈا، گریڈ18کے ڈاکٹر محمد عارف خان کینیڈا، گریڈ18کے ڈاکٹر محمد آصف کینیڈا، گریڈ18کی ڈاکٹر روشان علی کینیڈا، گریڈ17کے اختر حسین کینیڈا، گریڈ18کے ظفر علی کینیڈا، حسن عبد ا? خان امریکہ، گریڈ18کے محمد اسلم کینیڈا، گریڈ18کے محمد عاشق کینیڈا، گریڈ18کے محمد عبد الرؤف کینیڈا، گریڈ 18کے پرنسپل ضیا اللہ کینیڈا، ڈاکٹر محمد قاسم امریکہ، گریڈ18کے خالد محمود بھٹی کینیڈا،گریڈ21کے ڈاکٹر محمد اسحاق کینیڈا، گریڈ18کے ڈاکٹر ہارون رشید کینیڈا، گریڈ19کے شفیق انور آسٹریلیا، گریڈ19کی نائلہ انور آئر لینڈ، گریڈ19کے ڈاکٹر وسیم احمد کینیڈا، گریڈ18کے محمد آفتاب آسٹریلیا، گریڈ18کے محمد شفیق عالم کینیڈا، گریڈ18کے تنزیل الر حمان امریکہ، گریڈ19کے کاشف محمد آسٹریلیا، گریڈ19کے محمد شفقت اقبال کینیڈا، گریڈ18کے ڈاکٹر ظہیر اللہ خان نیوزی لینڈ، گریڈ17کے ڈاکٹر عالمگیراختر خان کینیڈا، گریڈ17کے عابد جاوید کینیڈا، شرجیل مرتضیٰ آسٹریلیا، گریڈ18کے سید نوید بخاری برطانیہ،گریڈ19کے ڈاکٹر ظہیر احمد کینیڈا، گریڈ19کے ڈاکٹر رضوان شوکت فرانس، گریڈ21کے ڈاکٹر ممتاز چیمہ کینیڈا، پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ17 کے سرجن ڈاکٹر محمد عاصم چوہان کینیڈا، گریڈ 17کے ڈاکٹر ابو خنیفہ سعید برطانیہ، گریڈ17کے ڈاکٹر منصور اشرف امریکہ، گریڈ17کے ڈاکٹر سید طارق حسین امریکہ، گریڈ17کے میاں محمد طاہر کینیڈا، گریڈ17کی ڈاکٹر نبیہا اسلم برطانیہ، گریڈ17کے ڈاکٹرعدنان ضیا اللہ فرانس، گریڈ18کے ڈاکٹر یاسر عمران بخاری آئر لینڈ، گریڈ17کی ڈاکٹر ام البنین آسٹریلیا، محکمہ توانائی میں گریڈ 20کے نصرت ا? کینیڈا، عبد الفرید کینیڈا، ذیشان علی خان برطانیہ، کامران مقبول کینیڈا، نعمان اقبال کینیڈا، شعیب علی صدیقی برطانیہ، گریڈ17کے وقاص احمد برطانیہ، سید عابد رضوی امریکہ، محمد وشاق امریکہ، گریڈ19کے مقصود انور خان کینیڈا، سوئی ناردرن گیس سپلائی کمپنی کے فصیح اظہر کینیڈا، گریڈ19کے عمران الطاف کینیڈا، گریڈ19کے اظہر رشید شیخ کینیڈا، گریڈ21کے عبد الاحد شیخ کینیڈا، گریڈ21کے اعجاز احمد چودھری کینیڈا، گریڈ21کے عامر طفیل کینیڈا، گریڈ21کے وسیم احمد کینیڈا،گریڈ 19کے افتخار احمد کینیڈا، گریڈ19کی عدیلہ مرزوق برطانیہ، گریڈ19کے مرزا یاسر یعقوب امریکہ، رضا جعفر امریکہ، گریڈ18کے شیراز علی خان آسٹریلیا، گریڈ18کے فیروزخان جدون آسٹریلیا، گریڈ17کے سید وجاہت حسین آسٹریلیا، گریڈ17کی حبیبہ سرور آسٹریلیا، گریڈ17کے کاشف نذیر آسٹریلیا، گریڈ17کے احتشام الر حمان کینیڈا، گریڈ17کے اقبال اکبر کینیڈا، گریڈ18کے کاشف سلیم بٹ کینیڈا، سوئی سدرن گیس سپلائی کمپنی کے شیخ عرفان ظفر آسٹریلیا، عبد العلیم کینیڈا، عدنان صغیر کینیڈا، سید عاصم علی ترمذی امریکہ، منیر اے مغل کینیڈا، ماریہ مغل کینیڈا، ایس ظل حسنین رضوی کینیڈا، شائستہ ساجد شیخ کینیڈا، عدنان رحمان کینیڈا، محمد شمائل حیدر کینیڈا، نورین شہزادی برطانیہ، اطہر حسین کینیڈا، سہیل احمد میمن کینیڈا، محمد طلحہ صدیقی امریکہ، اسلم ناصر برطانیہ، سید محمد سعید رضوی کینیڈا، محمد اطہر قاسمی امریکہ، عبد الحفیظ میمن کینیڈا، محمد ریاض کینیڈا، بینش قاسم برطانیہ، عتیق الز مان برطانیہ، ملک عثمان حسن امریکہ، سرفراز احمد امریکہ، مولا بخش کینیڈا، راشد اقبال کینیڈا، تراب اکبر بلوچ امریکہ، محمد زید اے سید کینیڈا، شبیر شیخ کینیڈا، اکرم علی شیخ امریکہ، صلاح الدین افغانستان، محکمہ آبپاشی میں گریڈ18کے خضر حیات کینیڈا، گریڈ 18 کے ولایت خان کینیڈا،گریڈ19کے سعید احمد کینیڈا،گریڈ 20 کے محمد عامر خان آسٹریلیا، گریڈ 19کے میاں خالد محمودکینیڈا، قائد اعظم سولر پاور لمیٹڈ کے محمد امجد کینیڈا، گریڈ 19کے نصرا? ڈوگر کینیڈا، گریڈ 18کے فاروق احمد کینیڈا، گریڈ20 کے عبد الرحیم گاریوال کینیڈا، گریڈ18کی یاسمین ناز کینیڈا، شبیر احمد ثاقب کینیڈا، گریڈ 19کے رضا الرحمان عباسی کینیڈا، گریڈ 19کے شیخ فضل کریم کینیڈا، گریڈ18کے جاوید اقبال کینیڈا، گریڈ18کے ظفر احمد کینیڈا، گریڈ17کے عابد محمود کینیڈا، گریڈ21کے ظفر ا? کلوار کینیڈا، گریڈ20کے حیدر حسن امریکہ، گریڈ17کے ناصر حمید کینیڈا، این ٹی ڈی سی کے طارق محمود امریکہ، گریڈ 19کے سجاد حیدر سید کینیڈا، گریڈ 20کے ڈاکٹر رانا عبد الجبار خان آسٹریلیا،گریڈ 17کے محمد اشرف امریکہ، گریڈ 17کے محمد اکرم کینیڈا، ارشد مرزا کینیڈا، گریڈ20کے لیاقت علی کینیڈا، گریڈ20کے محمد سخاوت نیوزی لینڈ،گریڈ20 کے ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن آسٹریلیا، گریڈ19کے خالد محمودکینیڈا، نیسپاک کے حسن مہدی زیدی برطانیہ، نوید اے ملک امریکہ،اکرم نظامانی کینیڈا، زاہد محمود خان آسٹریلیا، ابرار احمد خان امریکہ، کاشف بشیر کینیڈا، عامر اشرف امریکہ، گریڈ 11کے ارشد حسین ملک کینیڈا،گریڈ 11 کے عمیر سعید امریکہ، گریڈ 11کے ندیم اقبال کینیڈا، گریڈ19کے محمد اشرف کینیڈا، گریڈ17کے راشد مصطفی کینیڈا،گریڈ12کے ندیم احمد کینیڈا، گریڈ12کے عامر بن یونس کینیڈا، اطلاعات و نشریات میں گریڈ 18کے محمد عرفان امریکہ ، گریڈ18 کی مریم شاہین ہالینڈ،گریڈ 17کے عاطف حمیدکینیڈا، گریڈ18کے ذوالفقار علی شیخ کینیڈا،گریڈ 18کی بشریٰ بشیر برطانیہ،پاکستان کی سائنسی اور صنعتی تحقیق کونسل میں گریڈ19کے سید برہان الدین ابدالی کینیڈا،گریڈ20کی سائنسدان ڈاکٹر سیما عصمت خان امریکہ، گریڈ18کی ڈاکٹر طیبہ احمد کینیڈا،گریڈ 20کی ڈاکٹر شائستہ جبین خان کینیڈا، واٹر ریسورسزمیں گریڈ17کے سلیمان خان آئرلینڈ، گریڈ17میں ڈاکٹر مشعال اختر چودھری امریکہ، گریڈ20کے محمد انصر وڑائچ کینیڈا، گریڈ20کے شیخ تصور کمال کینیڈا، گریڈ19کے ڈاکٹر آفتاب حسین اظہر آسٹریلیا، گریڈ19کی ثمینہ علی برطانیہ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عدنان عارفین کینیڈا، نوید صباحت خان کینیڈا، عمیر علی خان سویڈن، سید ماجد حسینی کینیڈا، عدنان خان کینیڈا، سعد الرحمان کینیڈا، مراتب علی ظفر کینیڈا،ثنا ا? ملک امریکہ، پیمرا میں گریڈ 10کے ڈاکٹر مختار احمد برطانیہ، ڈاکٹر صفدر رحمان کینیڈا، گریڈ 17کے ارسلان اسلم امریکہ،پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے سائنسدان ڈاکٹر جوہر علی کینیڈا، سائنسدان ڈاکٹر امتیاز احمد قمر کینیڈا، سائنسدان ڈاکٹر شاہد مقصود گل کینیڈا، مقبول شہباز کینیڈا، سائنسدان عامر حمزہ کینیڈا، سائنسدان افضالہ تشفین کینیڈا،اے پی پی میں گریڈ 18 کے محمد سہیل علی کینیڈا، گریڈ 18 کے شفیق احمد آسٹریلیا، گریڈ 17کی عشرت نعیم امریکہ، گریڈ 19کے محمد اکرم ملک برطانیہ، گریڈ21 کی حنا اطہر خان کینیڈا، ٹی ڈی آر او محکمے کی گریڈ18کی سدرہ حق امریکہ،وزارت بین الصوبائی رابطہ کی گریڈ 19کی صائمہ اشرف امریکہ، ناپاکے ضیا محی الدین برطانیہ، ضیا الدین احمد کینیڈا، لا اینڈ جسٹس کے ظہور احمدبرطانیہ، اے جی پی میں گریڈ19کی زیبا گل کینیڈا، این پی پی ایم سی ایل کے محمد اسلم بٹ کینیڈا، این پی پی ایم سی ایل کے جنید احمد بیگ آسٹریلیا، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے محمد یارامریکہ، طاہر احمد بخاری امریکہ، وزارت آئی ٹی کے فیصل بشیر برطانیہ، سید رضا شاہ امریکہ، گریڈ 18کے خالد رشید کینیڈا، گریڈ18کے نصیر ا? خان کینیڈا، انٹر سٹیٹ گیس سسٹم کے مبین صولت کینیڈا، خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کی کرن علی بخاری برطانیہ، پاکستان ایل این جی کے اسد گیلانی امریکہ، فیصل خلیل احمد امریکہ،سمن گل برطانیہ، پاکستان آڈٹ اور اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20کے بابر عزیز بیگ کینیڈا، وزارت قانون میں گریڈ18کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی صمد خان امریکہ، پاکستان آئل سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں گریڈ 17کے محمد اشرف ملک کینیڈا،گریڈ 20میں کامرس و تجارت گروپ کے ناصر حامد کینیڈا، گریڈ19میں ڈاکٹر ضیا احمد کینیڈا، گریڈ 10کے ارشد محمود سپین، گریڈ 19کی سیما شفیق خان آسٹریلیا،سمیڈا کی جنرل منیجرنادیہ جہانگیر سیٹھ امریکہ، ایس ای سی پی کی تنزیلہ نثار مرزا برطانیہ، عرفان احمد آئرلینڈ، عامر علی خان کینیڈا، چیئرمین پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن فوزیہ وقار کینیڈا، سپیشل ایجوکیشن میں گریڈ17کی طاہرہ نسیم کینیڈا،پی ڈبلیو ڈی میں گریڈ 18کے نذیر الدین قاضی کینیڈا، پرائیویٹائزیشن کمیشن کے اسد رسول آسٹریلیا، گریڈ20کے ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف انجینئر سرفراز احمد کینیڈا، گریڈ19کے میجر (ر) فرخ جاوید گھمن کینیڈا،وفاقی جنرل ہسپتال میں گریڈ 18کی ڈاکٹر سعدیہ مصباح برطانیہ، یونیورسل سائنس فنڈکے رضوان مصطفی میر امریکہ، محمد ارحم شوکت امریکہ، سید نعمان حسن اٹلی، پی ایچ اے فاؤنڈیشن گریڈ 18کے سید اسد علی شاہ امریکہ، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ میں گریڈ19کی آمنہ اسماعیل پٹودی برطانیہ، او جی ڈی سی ایل کے عثمان منصور باجوہ اور زاہد میر کینیڈا اور برطانیہ، ای او بی آئی کے محمد یوسف باری اور سلیم اے رحمانی کینیڈا،پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 18کے ریاض الدین کینیڈا، گریڈ18کی حمیراکے خان کینیڈا، ٹیکسٹائل ڈویڑن میں گریڈ 20کے ڈاکٹر راشد منصور کینیڈا، گریڈ18کی مینا کھرل آسٹریلیا، پوسٹل سروس کے گریڈ20کے خالد اویس رانجھا کینیڈا، سوشل ویلفیئرمیں گریڈ17کی صبا زہرہ امریکہ، گریڈ18کے رانا اختر صدیقی امریکہ، گریڈ17کی یاسمین ناگوری امریکہ، وزارت دفاعی پیداوارمیں گریڈ 19سیف الحسن کینیڈا، سندھ ریونیو بورڈ میں گریڈ17کے ایاز احمد سومرو ہالینڈ، ایاز سرور جمالی برطانیہ، گریڈ18کے سہیل احمد کلہوڑو برطانیہ، سندھ ٹور ازم کارپوریشن ڈیپارٹمنٹ کے ریحان حامد کینیڈا، محمد سلیم شیخ کینیڈا، S&GAD کے گریڈ18کے سید آصف رضا شاہ کینیڈا، گریڈ 20کے باقر عباس نقوی کینیڈا، گریڈ19کے ابوبکر احمد کینیڈا، گریڈ19کے حبیب الر حمان قاضی کینیڈا، فارن سروس میں گریڈ 19 کی صائمہ سید برطانیہ، گریڈ 22کے نادر چودھری (سفیر) برطانیہ، پاکستان ریلوے میں گریڈ 21کے دوست علی لغاری امریکہ، رانا ابرار انور کینیڈا، شفقت ربانی امریکہ، گریڈ17کی عائشہ جاوید امریکہ، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں گریڈ 19کے ڈاکٹر عبد الرحمان برطانیہ، گریڈ21کے پروفیسر ڈاکٹر طاہر شاہ امریکہ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں گریڈ20کے عمران احمد نیوزی لینڈ، پی ٹی سی ایل میں گریڈ 19کے محبوب اقبال قادر کینیڈا، آئی ٹی بورڈ کے حسن علی خان امریکہ، گریڈ 20 میں ڈائریکٹر جنرل CFT جان ایم، ایس ایل آئی سی کے ڈاکٹر ظفر ا? برطانیہ، پاکستان کرکٹ بورڈمیں کرکٹر مدثر نذربرطانیہ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے گریڈ19کے ڈاکٹر محمد امجد امریکہ، گریڈ20کے ڈاکٹر محمد اشرف طاہر امریکہ، خرم محمود امریکہ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں گریڈ 18کی کاشانے امریکہ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی میں گریڈ 19 کے خان محمد عاصم خان کینیڈا، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کی ثانیہ اویس کینیڈا، محکمہ کمیونی کیشن میں گریڈ17کے ناصر علی کینیڈا، امیگریشن اور پاسپورٹ میں گریڈ19کے عبد القدیر شیخ برطانیہ، گریڈ18کے سید عثمان جمیل آسٹریلیا، پاور ڈویڑن میں گریڈ18کے عمر مسعود کینیڈا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر پراسیسنگ گریڈ 20کے امان ا? کینیڈا، پاکستان آڈٹ اوراکاؤ نٹس کے گریڈ20 کے پٹرولیم ڈویڑن کے سابق چیف فنانس آفیسر اقبال محمود رضوی کینیڈا، پنجاب پاپولیشن انو ویشن فنڈکی تانیہ درانی امریکہ، کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کے واڈیا ایس خلیل امریکہ، پرال کے ہاشم احمد کینیڈا، شہزاد مسعود آسٹریلیا، علی حمید امریکہ، پورٹ قاسم اتھارٹی میں گریڈ19کے کیپٹن رضوان سیف خان غوری کینیڈا، گریڈ18کے سلطان اعجاز الحسن برطانیہ، گریڈ17کے سید سلمان رضوی برطانیہ،گوادر پورٹ اتھارٹی کے گریڈ17کے جیاند بلوچ کینیڈا، جی ڈی اے میں گریڈ17کے ساجد مظفر خان امریکہ، میٹ آفس میں گریڈ19کے ڈاکٹر خالد محمود ملک کینیڈا، ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے گریڈ17کے سید عباس تنظیم کینیڈا، خیبر پختونخواتیل و گیس کمپنی کے محمد ریاض الدین امریکہ، فہد لطیف امریکہ، پیر محل علی شاہ یونیورسٹی راولپنڈی کے گریڈ18کے اویس الرحمان سیال امریکہ، گریڈ19کے ڈاکٹر محمد فاروق ناصر کینیڈا، گریڈ19کے ڈاکٹر عبد الخالق کینیڈا، ادارہ فروغ قومی زبان کے افتخار حسین عارف برطانیہ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے محمد خالد جمیل کینیڈا، ڈپٹی کنٹرولر محمد حماد اے برطانیہ، پاکستان جیمز اور جیولری ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 18کے تاج محمد کینیڈا، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں گریڈ 19کے مسعودخان کینیڈا، گریڈ18کے امجد اسلام کینیڈا، گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں گریڈ 19کے شوکت علی کینیڈا، گریڈ 19کے ارشد منیر کینیڈا، گریڈ 19کے محمد حسیب برطانیہ، گریڈ 17کے میاں نصیر برطانیہ، گریڈ 19کے عامر یاسین کینیڈا،کیسکو میں گریڈ 18کے سلیم جہانگیر کینیڈا،حیسکو میں گریڈ 18کی خورشید بانوبرطانیہ، گری?ڈ 18کے مشتاق احمد امریکہ، فیسکو میں گریڈ 19کے الطاف حسین کینیڈا،محکمہ لیبر اور افرادی قوت کے ڈاکٹر نعیم دلاور کاظمی رومانیہ، ڈاکٹر سہیل خالد برطانیہ، ڈاکٹر عامر ضیاکینیڈا، ڈاکٹر سیدہ حامنہ عاصم برطانیہ، شاہد رضا کینیڈا، ڈاکٹر بلال رشید برطانیہ، فریدہ نذیر کینیڈا، نیشنل کالج آف آرٹس میں گریڈ20کے عمران احمد آسٹریلیا، گریڈ19کے اسد علی برطانیہ، گریڈ20کی ڈاکٹر شہلا تبسم بھٹی برطانیہ، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں گریڈ 20کے داور حمید مغل کینیڈا، گریڈ20کے ڈاکٹر نثار احمد کینیڈا، گریڈ20کے ڈاکٹر میاں عبد الحفیظ کینیڈا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ18کے محمد عبد ا? خان آسٹریلیا، زرعی ترقیاتی بینک میں ایگزیکٹو نائب صدرسعید احمد کینیڈا، زارا عندلیب عالم برطانیہ، نائب صدر رانا وقار شبیر برطانیہ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں گریڈ 19کے معظم رشید کینیڈا، گریڈ17کے محمد منشا بھٹی کینیڈا، گریڈ17کے ناصر احمد امریکہ،انسانی حقوق اور اقلیتی امورکے محکمے کے سعید ناصر بخش نیوزی لینڈ، پاکستان سٹیل ملز کے محمد ایوب خان امریکہ، پی ٹی اے میں گریڈ 19کے طلعت محمود عباسی برطانیہ،عماد میمن امریکہ، پی ایس او کے شہریار عمر کینیڈا، محمد بابر صدیقی کینیڈا، آصف محمود کینیڈا، اکمل چاہل کینیڈا، عقیل احمد عباسی کینیڈا، پارکو کے عبد القیوم خان کینیڈا، محمد زاہد ظہور برطانیہ، صبا حمید کینیڈا، ظفر اقبال کینیڈا، جواد شفیق آسٹریلیا، فاران صدیقی کینیڈا، عمر فاروق شیخ برطانیہ، وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے گریڈ20کے تنویر رضا ساہو امریکہ، لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ میں گریڈ 18کے ڈاکٹر محمد رضوان منظور کینیڈا، گریڈ18کے ڈاکٹر خورشید علی کینیڈا، گریڈ17کے ڈاکٹر مراد علی کینیڈا، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں گریڈ 20کے محمد عاصم کینیڈا، پنجا ب باغبانی اتھارٹی میں گریڈ19کے سہیل احمد بھٹی کینیڈا، ٹیوٹامیں گریڈ17کی شازیہ عالم کینیڈا، گریڈ18کے ریاض محمد ملک آسٹریلیا، فرسٹ ویمن بینک کے سینئر نائب صدر کاشف کریمی امریکہ، نیشنل سیونگزمیں گریڈ17کے نعیم وحید برطانیہ، اوگرامیں ممبر آئل ڈاکٹر عبداللہ ملک برطانیہ، سرمایہ کاری بورڈ میں گریڈ20کے جمیل احمد قریشی برطانیہ، ناہید میمن برطانیہ،وزارت دفاع میں گریڈ19کے عمران گلزار کینیڈا، گریڈ18کی ڈاکٹر عمبرین جنید کینیڈا، گریڈ19کے ارشاد محمد برطانیہ،گریڈ18کی صبیحہ عبد ا? کینیڈا، PDA میں گریڈ18کے سراج کینیڈا، سندھ بینک کی عنبر احمد برطانیہ، فیصل حق انصاری برطانیہ، عامر نعمان کینیڈا، سلمان ستی کینیڈا، محکمہ معدنیات کے اشفاق احمد جاوید کینیڈا، گریڈ20کے محمد علی محمدکینیڈا، کوٹ ڈی جی برانچ کے غلام محمد امریکہ، نیب میں گریڈ17کے محمد عباس خان آسٹریلیا، گریڈ17کے عدنان محمود ناروے ، پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شہزاد احمد شیخ برطانیہ، آمنہ فیصل آسٹریلیا، گریڈ18کے فواد کاشان امریکہ، پروفیسر بابر علی برطانیہ، افضل خان امریکہ، محمد مبین کینیڈا، کمال ظہیر کینیڈا، نعمان اقبال باجوہ برطانیہ، گریڈ17کی ڈاکٹر سیدہ راشدہ کینیڈا، واسا میں گریڈ18کے بابرحبیب خان کینیڈا، (IC&ID)میں گریڈ 17کے ظفر جاوید کینیڈا، گریڈ18کے اختر محمود عباسی کینیڈا، گریڈ21 کے چیف سٹریٹجی آفیسرعامر احمد ہاشمی کینیڈا، ایس فراز خالد کینیڈا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر آر آئی ای شاعر ایم کینیڈا شامل ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
Lindsey Graham and army chief gernal qamer jawad bajwa
پاکستان22 گھنٹے ago

امریکا کوپاکستان میں بڑے آپریشن کی اجازت

imran khan
پاکستان22 گھنٹے ago

وزیراعظم عمران خان کیخلاف قتل کا مقدمہ ۔۔۔ بریکنگ نیوز

sardar usman buzdar
پاکستان22 گھنٹے ago

کسی کواٹھاکر پھانسی نہیں لگاسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب

hamid mir
پاکستان16 گھنٹے ago

حامد میر کا عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ

amam ul haq
کھیل20 گھنٹے ago

تنقید کا شکارامام الحق عالمی ریکارڈ بنانے کے قریب

mujeeb shami
پاکستان16 گھنٹے ago

سی ٹی ڈی کے موقف میں تضاد آچکا: مجیب الرحمان شامی

karrena
شوبز21 گھنٹے ago

راھول گاندھی نے کرینہ کپورکوالیکشن لڑنے کی پیشکش کردی

imran khan
پاکستان17 گھنٹے ago

ایک مشکل فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا منتظر

ali m khan
پاکستان19 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال،علی محمد خان نے شہبازشریف کی تائید کردی

nwaz shreef
پاکستان2 گھنٹے ago

نوازشریف کی ایکوکارڈیوگرافی کرنیکا امکان

apps
ٹیکنا لوجی17 گھنٹے ago

افواہوں کی روک تھام کیلئے واٹس ایپ کی نئی پابندی

The tragedy of sahiwal
پاکستان20 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تفتیش مکمل،حیرت انگیزانکشاف

excersize4
صحت23 گھنٹے ago

سردیوں میں ورزش کرنا زیادہ فائدہ مند

ctd
پاکستان20 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال؛ملوث اہلکاروں کے نام منظرعام پر

bhai zeashan
پاکستان20 گھنٹے ago

مقتول ذیشان کے بھائی کا دل ہلا دینے والا انکشاف

imran khan in qatar
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے اقتصادی تعاون پربات چیت

total dhamal
ویڈیو21 گھنٹے ago

تفریح سے بھرپور فلم ‘ ٹوٹل دھمال’ کا ٹریلر ریلیز

kangna ranuwat
ویڈیو22 گھنٹے ago

کنگنا رناوت نے ریمپ پرجلوے دکھا کرمیلہ لوٹ لیا

parking closed
ویڈیو2 دن ago

فلم”پارکنگ کلوزڈ” کا ٹریلر جاری کردیا گیا

niha saharma1
شوبز2 دن ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

jhanvi kapoor
شوبز3 دن ago

سری دیوی پرفلم؛ جھانوی کپورسوال پر غمزدہ

alitta batel angles
ویڈیو3 دن ago

سائنس فکشن فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیاٹریلر

salman khan
شوبز3 دن ago

سلمان خان پاکستان میں موجود؟ ویڈیو وائرل

lady gaga1
شوبز5 دن ago

لیڈی گا گا نے مداحوں سے معافی مانگ لی

spider man
ویڈیو5 دن ago

یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتا ’اسپائیڈر مین‘

hum chaar
ویڈیو5 دن ago

دوستی پر مبنی فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر ریلیز

uri movie poster
شوبز6 دن ago

بھارت پاکستان دشمنی سے باز نا آسکا ؛کمزوریاں فلموں سے چھپانے لگا

bharat
ویڈیو6 دن ago

سلمان خان کی "بھارت” کی دھواں دھار جھلک

ek ladki ko dekha
شوبز7 دن ago

سونم کپورکا انیل کپورکے ساتھ "گُڑ نالوں عشق مٹھا "پرڈانس

bangalo
ویڈیو7 دن ago

سری دیوی کی زندگی پر بننے والی فلم بنگالو” ٹریلرکی دھوم”

مقبول خبریں