Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

فلیگ شپ ریفرنس‘ نیب کو نیا حکم نامہ جاری

Rashid Saeed

Published

on

nawaz sharif

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نیب کوئی نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے نئی دستاویزات پیش کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آج صبح احتساب عدالت میں نئی دستاویزات پیش کرنے کے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے اعتراض مشترد کر دیئے اور نیب کی درخواست منظور کرلی۔ 

فیصلہ سے قبل دلائل کے دوران خواجہ حارث نے احتساب عدالت کو دی جانے والی درخواست کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ یو کے سنٹرل اتھارٹی کے ساتھ خط و کتابت نیب کے ظاہر شاہ نے کی تھی او ر وہ عدالت میں گواہ کے طور پر پیش بھی ہو چکے ہیں۔ 

نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ جب ظاہر شاہ گواہ کے طور پر پیش ہوئے تو اس وقت دستاویزات کیوں نہیں پیش کی گئیں۔ جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے جواب دیا کہ ہم نے ضمنی ریفرنس میں میں لکھا تھا کہ جب خطوط کا جواب آئے گا تو دستاویزات پیش کرینگے جس پر خواجہ حارت نے جواب دیا کہ اگر آپ یہ دستاویزات پیش کر رہے ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ گواہ کو بھی پیش کریں۔

پاکستان

45 افسران تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند

Rashid Saeed

Published

on

supreem court registry

افسران کی زائد تنخواہوں پراز خود نوٹس کیس کی سماعت، 54 افسران میں سے 45 افسران زائد وصول کی جانے والی تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جبکہ 9 افسران نے تنخواہیں واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی کمپنیز کے افسران کی تنخواہوں پر از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کی ۔ سماعت کے دوران ڈی جی نیب نے عدالت میں رپورٹ پیش کی ۔ 

رپورٹ کے مطابق 54 میں سے 45 افسران زائد وصول کی گئی تنخواہیں واپس کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں جبکہ 9 افسران نے انکار کر دیا ہے اوراب تک 43 کروڑ 80 لاکھ روپے میں سے 32 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اضافی وصول کی گئی تنخواہ واپس نہ کرنے پر منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی علی عامر ملک کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ گریڈ 21 کے افسر ہیں اور آ پ کی تنخواہو ساڑھے 6 لاکھ روپے آپ کی تنخواہ تو صرف ڈیڑھ دو لاکھ روپے بنتی ہے آپ اضافی رقم کس مد میں وصول کر رہے ہیں۔ آپ کو ایک محکمے میں خوش کرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا ۔ 

سماعت کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اکبر ناصر خان بھی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی تنخواہ سے چھ گنا زائد تنخواہ کیوں وصول کی، تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے ایک نئے پراجیکٹ پر کام کیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ لوگوں نے ایک دوسروں کے ساتھ مل کر عوام کاپیسہ لوٹاہے۔

عدالت نے 9 افسران کو اضافی تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اضافی تنخواہیں تین ماہ میں واپس کر دیں، اگر تنخواہیں واپس نہ کی گئیں تو کارروائی ہو گی۔

Continue Reading

پاکستان

ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں کمی

Rashid Saeed

Published

on

Double Sawari

ماہ ربیع الاوّل کے موقع پر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دس روز کی پابندی میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے سندھ حکومت نے صرف تین دن کی پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی اب دس روز سے کم کرکے تین روز کردی گئی ہے، نئے حکم نامے کے تحت پابندی اب دس ربیع الاوّل سے13ربیع الاوّل تک ہوگی۔شہر میں قیام امن اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے اسلحہ لے کر چلنے اور لاؤڈ سپیکر کیاستعمال پر پابندی ہوگی۔

Continue Reading

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ پروٹوکول ، شہری مایوس

Published

on

sardar usman buzdaar

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈی جی خان میں شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ آمد، وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث شہر بھر کی سڑکیں بھی بند رہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شاہانہ پروٹوکول، عہدہ سنبھالنے کے بعد عثمان بزدار پہلی بار آبائی شہر ڈی جی خان پہنچے جہاں ان کا قافلہ 29 گاڑیوں پر مشتمل تھا۔

یہی نہیں بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈی جی خان آمد کے موقع پر شہر کی اہم شاہراہیں بھی بند کر دیں گئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  .لمبے چوڑے پروٹوکول کی روایت برقرار دیکھ کر شہریوں نے بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

Continue Reading
Advertisement
supreem court registry
پاکستان54 منٹ ago

45 افسران تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند

rporter
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

عدالت نے ڈولڈ ٹرمپ کا حکم نامہ مسترد کردیا

Double Sawari
پاکستان1 گھنٹہ ago

ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں کمی

sardar usman buzdaar
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ پروٹوکول ، شہری مایوس

usman buzdar
پاکستان2 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیمیں حکومت کا عوام پر احسان نہیں

bilawal bhutto
پاکستان2 گھنٹے ago

ظلم و ناانصافیوں کے باوجود انتقامی سیاست نہیں کی

sindh high court
کھیل2 گھنٹے ago

متنازع ٹی 10 لیگ، پاکستانی شہر کا نام استعمال کرنے پر پابندی عائد

pakistan and falsteen teams
کھیل2 گھنٹے ago

دوستانہ فٹبال میچ‘ فلسطین کی پاکستان کو شکست

arrest
پاکستان3 گھنٹے ago

30 سال سے ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار

chief justice of pakistan
پاکستان3 گھنٹے ago

پی آئی اے حکام سے بدتمیزی پر از خود نوٹس

hamza salman shebaz
پاکستان3 گھنٹے ago

نیب نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

cda officer ayaaz
پاکستان3 گھنٹے ago

سی ڈی اے افسر کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

ehsan mani najam sethi
کھیل3 گھنٹے ago

قانونی جنگ میں شدت،احسان مانی کو ایک اور نوٹس

pak hocky team
کھیل3 گھنٹے ago

کھلاڑیوں کو بھارت کے ویزے جاری

pakistan newzealand test match
کھیل3 گھنٹے ago

ٹیسٹ‘ پہلا دن ختم، قومی ٹیم کے 2 وکٹوں پر 59 رنز

peryanca chopda
شوبز20 گھنٹے ago

دمہ کے باوجود زندگی میں کامیابیاں حاصل کیں

ch sarwar javaid akhtar and shabana
شوبز24 گھنٹے ago

لاہور آمد، گورنر پنجاب سے ملاقات

gen qamar javaid bajwa
پاکستان23 گھنٹے ago

نوشہرہ کا دورہ، یادگارشہداء پرحاضری

shahbaz sharif and ch nisar
پاکستان6 گھنٹے ago

5 گھنٹے کی طویل ملاقات۔۔۔ بڑی پیشرفت

fwad ch2
پاکستان21 گھنٹے ago

صادق سنجرانی تحریک عدم اعتماد سے ڈر گئے

chief justic and imran khan
پاکستان5 گھنٹے ago

اختیارات کی جنگ شروع

nwaz shareefe
پاکستان12 گھنٹے ago

معمر خاتون نے نواز شریف سے پیسے واپس مانگ لیئے

mark ziker burg
انٹرنیشنل24 گھنٹے ago

آئی فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

rusma mansoor
انٹرنیشنل22 گھنٹے ago

ملائیشیا:سابق وزیراعظم کی اہلیہ رشوت وصولی میں گرفتار

erupe union
انٹرنیشنل21 گھنٹے ago

برطانیہ ؛سیاسی بحران عروج پر، حکومت خطرے میں پڑگئی

شوبز9 گھنٹے ago

جسم فروشی کرانے والی کوریوگرافر گرفتار

SUBWAY
پاکستان4 گھنٹے ago

’’سب وے ‘‘ریسٹورنٹس میں بھی شرمناک ’’تبدیلی ‘‘

kashkanjee
انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

سعودی شہریوں پرامریکی پابندیاں

sara ali khan
شوبز5 گھنٹے ago

بدقسمتی کا سفر ختم ہونے کو ہے

mujahid kamran
پاکستان3 گھنٹے ago

نیب حکام خواجہ سعد رفیق کے خلاف ثبوت چاہتے ہیں

مقبول خبریں