Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

ڈی جی نیب کا انٹرویو ‘ اپوزیشن کا بڑا اقدام

Rashid Saeed

Published

on

national assembly

ڈی جی نیب کے انٹرویو کے معاملے پر اپوزیشن نے بڑا اقدام کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا جس میں اپوزیشن جماعت جماعتوں نے ڈی جی نیب کے نجی ٹی وی کو انٹرویو پر تحریک استحقاق لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ نے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب اور حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب افسر ارکان پارلیمنٹ کا میڈیا ٹرائل کر رہاہے جو بات چیئرمین نیب کہتے ہیں وہی بات حکومتی وزراء بھی کہتے ہی۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو صاف الفاظ میں کہا کہ ہم احتساب چاہتے ہیں لیکن ان لوگوں سے نہیں جو حکومت سے تنخواہیں لے رہے ہیں۔ 

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ اگر ممبران کی میڈیا ٹرائل کی اجازت دی گئی ہے تو یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے اور نیب کو میڈیا ٹرائل کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ڈی جی نیب کے انٹرویو کے حوالہ سے جب تحریک استحقاق کی فائل آئے آئے گی تو پھر میں قانونی رائے لوں گا۔ 

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے بیانات پر قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹرائل سب کا ہونا چاہیے اس ٹرائل میں کسی کوایم این اے ہونے پر چھوٹ نہیں دی جا سکتی ، قانون سب کے لیے برابر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کیسوں پر تحریک استحقاق لانا قانون کے خلاف ہے۔ اپوزیشن سپیکر کو ڈکٹیٹ نہ کرے جبکہ اپوزیشن لیڈر نے بھی وزیر قانون کے اعتراض کے باوجود نیب کیس پر تقریر کی تھی۔ 

قومی اسمبلی میں جمع کروائی جانے والی تحریک استحقاق میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈی جی نیب نے ارکان اسمبلی کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے ۔نجی ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈی جی نیب نے خفیہ تحقیقات اور دستاویزات میڈیا پر دکھائیں جس کی بناء پر تحریک استحقاق کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پاکستان

45 افسران تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند

Rashid Saeed

Published

on

supreem court registry

افسران کی زائد تنخواہوں پراز خود نوٹس کیس کی سماعت، 54 افسران میں سے 45 افسران زائد وصول کی جانے والی تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جبکہ 9 افسران نے تنخواہیں واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی کمپنیز کے افسران کی تنخواہوں پر از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کی ۔ سماعت کے دوران ڈی جی نیب نے عدالت میں رپورٹ پیش کی ۔ 

رپورٹ کے مطابق 54 میں سے 45 افسران زائد وصول کی گئی تنخواہیں واپس کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں جبکہ 9 افسران نے انکار کر دیا ہے اوراب تک 43 کروڑ 80 لاکھ روپے میں سے 32 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اضافی وصول کی گئی تنخواہ واپس نہ کرنے پر منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی علی عامر ملک کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ گریڈ 21 کے افسر ہیں اور آ پ کی تنخواہو ساڑھے 6 لاکھ روپے آپ کی تنخواہ تو صرف ڈیڑھ دو لاکھ روپے بنتی ہے آپ اضافی رقم کس مد میں وصول کر رہے ہیں۔ آپ کو ایک محکمے میں خوش کرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا ۔ 

سماعت کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اکبر ناصر خان بھی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی تنخواہ سے چھ گنا زائد تنخواہ کیوں وصول کی، تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے ایک نئے پراجیکٹ پر کام کیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ لوگوں نے ایک دوسروں کے ساتھ مل کر عوام کاپیسہ لوٹاہے۔

عدالت نے 9 افسران کو اضافی تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اضافی تنخواہیں تین ماہ میں واپس کر دیں، اگر تنخواہیں واپس نہ کی گئیں تو کارروائی ہو گی۔

Continue Reading

پاکستان

ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں کمی

Rashid Saeed

Published

on

Double Sawari

ماہ ربیع الاوّل کے موقع پر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دس روز کی پابندی میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے سندھ حکومت نے صرف تین دن کی پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی اب دس روز سے کم کرکے تین روز کردی گئی ہے، نئے حکم نامے کے تحت پابندی اب دس ربیع الاوّل سے13ربیع الاوّل تک ہوگی۔شہر میں قیام امن اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے اسلحہ لے کر چلنے اور لاؤڈ سپیکر کیاستعمال پر پابندی ہوگی۔

Continue Reading

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ پروٹوکول ، شہری مایوس

Published

on

sardar usman buzdaar

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈی جی خان میں شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ آمد، وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث شہر بھر کی سڑکیں بھی بند رہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شاہانہ پروٹوکول، عہدہ سنبھالنے کے بعد عثمان بزدار پہلی بار آبائی شہر ڈی جی خان پہنچے جہاں ان کا قافلہ 29 گاڑیوں پر مشتمل تھا۔

یہی نہیں بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈی جی خان آمد کے موقع پر شہر کی اہم شاہراہیں بھی بند کر دیں گئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  .لمبے چوڑے پروٹوکول کی روایت برقرار دیکھ کر شہریوں نے بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

Continue Reading
Advertisement
supreem court registry
پاکستان6 گھنٹے ago

45 افسران تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند

rporter
انٹرنیشنل6 گھنٹے ago

عدالت نے ڈولڈ ٹرمپ کا حکم نامہ مسترد کردیا

Double Sawari
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں کمی

sardar usman buzdaar
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ پروٹوکول ، شہری مایوس

usman buzdar
پاکستان7 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیمیں حکومت کا عوام پر احسان نہیں

bilawal bhutto
پاکستان7 گھنٹے ago

ظلم و ناانصافیوں کے باوجود انتقامی سیاست نہیں کی

sindh high court
کھیل7 گھنٹے ago

متنازع ٹی 10 لیگ، پاکستانی شہر کا نام استعمال کرنے پر پابندی عائد

pakistan and falsteen teams
کھیل7 گھنٹے ago

دوستانہ فٹبال میچ‘ فلسطین کی پاکستان کو شکست

arrest
پاکستان8 گھنٹے ago

30 سال سے ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار

chief justice of pakistan
پاکستان8 گھنٹے ago

پی آئی اے حکام سے بدتمیزی پر از خود نوٹس

hamza salman shebaz
پاکستان8 گھنٹے ago

نیب نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

cda officer ayaaz
پاکستان8 گھنٹے ago

سی ڈی اے افسر کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

ehsan mani najam sethi
کھیل8 گھنٹے ago

قانونی جنگ میں شدت،احسان مانی کو ایک اور نوٹس

pak hocky team
کھیل9 گھنٹے ago

کھلاڑیوں کو بھارت کے ویزے جاری

pakistan newzealand test match
کھیل9 گھنٹے ago

ٹیسٹ‘ پہلا دن ختم، قومی ٹیم کے 2 وکٹوں پر 59 رنز

مقبول خبریں