Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

مشیر قومی سلامتی کی نواز شریف سے طویل ملاقات

Rashid Saeed

Published

on

nawaz sharif1

قومی سلامتی کونسل کے سابق مشیر ناصر جنجوعہ نے جاتی امراء سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے طویل ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے بعض مقتدر حلقوں کی طرف سے میاں نواز شریف کو اہم پیغام پہنچایا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے ناصر محمود جنجوعہ کو بھی جواب میں ایک پیغام پہنچانے کی بات کی ۔ اس ملاقات میں ملک کے موجودہ سیاسی امور اور آئندہ کی حکمت عملی کے لیے مسلم لیگ ن کے طرز عمل پر بھی بعض اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔

پاکستان

30 سال سے ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار

Rashid Saeed

Published

on

arrest

کراچی پولیس کی کارروائی، کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے گذشتہ 30 سال سے ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان کے شہر میں سٹریٹ کرائمز کے 4 نیٹ ورک کام کررہے ہیں جس میں سے ایک گروپ کی کمان ساجد عرف بڑا جب کہ دوسرے کی کمان آصف کرتا ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ تیسرے گروپ کی کمان ہارون اور چوتھے کی حسنین کرتا ہے، گرفتار ملزم عرفان زیدی ڈاکوؤں کو کرائے پر اسلحہ بھی دیتا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم عرفان نے اعتراف کیا کہ ہر گروپ اسلحہ لیکر 5 سے 10ہزار روپے دیتا ہے اور ہر واردات سے حاصل پیسوں سے ضمانتوں کیلئے رقم الگ رکھی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ وہ 1991 میں پہلے بار گرفتار ہوکر جیل گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم انسدادہشت گردی کے مقدمہ میں زمان ٹاؤن سے مفرور بھی ہے جس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

پی آئی اے حکام سے بدتمیزی پر از خود نوٹس

Rashid Saeed

Published

on

chief justice of pakistan

چیف جسٹس آف پاکستان نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے حکام سے بدتمیزی کا ازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت کی پی آئی اے حکام کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیا ہے۔ رپورٹس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر سیاحت فدا حسین نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے حکام سے بدتمیزی اور جھگڑا کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر نے پی آئی اے کے انچارج پر برہمی کے بعد انہیں دھکا دیا جس سے پی آئی اے اہلکار زمین پر گر گیا۔ چیف جسٹس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فریقین کو ہفتے کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

نیب نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

Published

on

hamza salman shebaz

 قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں جس کی بناء پر نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق دونوں بھائیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی بھی تحقیقات کررہا ہے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے جب کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس ان کے والد شہبازشریف کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔

Continue Reading
Advertisement
ch sarwar javaid akhtar and shabana
شوبز21 گھنٹے ago

لاہور آمد، گورنر پنجاب سے ملاقات

stop double ride on bike
پاکستان22 گھنٹے ago

12 ربیع الاوّل کی آمد، سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ

dipica ranveer
شوبز24 گھنٹے ago

د یپیکا اور رنویر کی شادی کی پہلی تصویر منظرعام پر آگئی

tahir khan dawar
پاکستان23 گھنٹے ago

نماز جنازہ ادا ، میت کو گارڈ آف آنر پیش

fwad ch2
پاکستان18 گھنٹے ago

صادق سنجرانی تحریک عدم اعتماد سے ڈر گئے

peryanca chopda
شوبز18 گھنٹے ago

دمہ کے باوجود زندگی میں کامیابیاں حاصل کیں

nwaz shareefe
پاکستان10 گھنٹے ago

معمر خاتون نے نواز شریف سے پیسے واپس مانگ لیئے

mark ziker burg
انٹرنیشنل21 گھنٹے ago

آئی فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

gen qamar javaid bajwa
پاکستان21 گھنٹے ago

نوشہرہ کا دورہ، یادگارشہداء پرحاضری

shahbaz sharif and ch nisar
پاکستان3 گھنٹے ago

5 گھنٹے کی طویل ملاقات۔۔۔ بڑی پیشرفت

chief justic and imran khan
پاکستان3 گھنٹے ago

اختیارات کی جنگ شروع

erupe union
انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

برطانیہ ؛سیاسی بحران عروج پر، حکومت خطرے میں پڑگئی

شوبز7 گھنٹے ago

جسم فروشی کرانے والی کوریوگرافر گرفتار

kashkanjee
انٹرنیشنل11 گھنٹے ago

سعودی شہریوں پرامریکی پابندیاں

rusma mansoor
انٹرنیشنل20 گھنٹے ago

ملائیشیا:سابق وزیراعظم کی اہلیہ رشوت وصولی میں گرفتار

مقبول خبریں