Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے بات چیت کا ریکارڈ طلب

WebDesk 2

Published

on

justice javaid iqbal

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی نجی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کا سارا ریکارڈ پیمرا سے طلب کرلیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب تمام اراکین اسمبلی کا احترام کرتا ہے جب کہ ریکارڈ اس لیے طلب کیا گیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ کیا نجی ٹی وی سے گفتگو میں حقائق کے برعکس کوئی بات کی گئی اور نیب لاہور کے سربراہ کی گفتگو سے معزز اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا تو کس طرح ہوا۔

دوسری جانب اپوزیشن نے ڈی جی نیب لاہور کے انٹریو کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب لاہور کے سربراہ شہزاد سلیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہباز شریف کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی۔

پاکستان

حکومت ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئی ہے: قمر الزمان کائرہ

WebDesk 1

Published

on

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب کی حراست میں لوگوں کو ڈرگرز دے کر بیان تبدیل کرائے جاتے ہیں، حکومت ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئی ہے، ریاستی تشدد کے کبھی اچھے نتائج نہیں نکلے۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو تشدد کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ حکومت ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی اداروں کا تشدد رکنے میں نہیں آ رہا، لوگوں کو دوران حراست ڈرگز دے کر مرضی کے بیانات دلوائے جاتے ہیں۔قمر الزمان کائرہ نے موجودہ وزیر داخلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں ریاستی اداروں کے ذریعے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کروائیں۔

Continue Reading

پاکستان

وسائل کی کمی اور گورننس جیسے مسائل کا سامنا ہے: جام کمال

WebDesk 1

Published

on

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ہمیں صوبے میں وسائل کی کمی اور گورننس جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں نیول وار کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک (چائنا پاکستان اکانومک کوریڈور) سے بلوچستان کی اہمیت میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے۔جام کمال کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سال میں مشکل حالات کے باعث بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں، تاہم آئندہ 4 سال میں بہتری کی امید ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے مسائل کے حل کے حوالے سے عوام کو خوش کرنے کے لیے عارضی بنیادوں پر اقدامات کیے، آج عوام کو موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ ماضی میں جوبھی خامیاں رہیں ہم بھی اس کا حصہ رہے ہیں تاہم اب نظام کی بہتری کے لئے ہماری کوششیں اور اقدامات سب کے سامنے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

بجلی کے غیرقانونی کنکشنز اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز

WebDesk 1

Published

on

بجلی کے غیر قانونی کنکشنز اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا جس کے تحت پہلے روز قانون نافذ کرنے والوں کی مدد سے کے الیکٹرک کی ٹیم نے 800 کلوگرام کی کیبلز ختم کردی جبکہ سیکڑوں گھروں کے کنیکشن بھی کاٹے گئے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے کنڈا مافیا اور غیر قانونی کنیکشن کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا، اس آپریشن کا مقصد شہر سے لوڈشیڈنگ ختم کرنا ہے۔ کیبل اور کنڈا مافیا کے خلاف کے الیکٹرک نے آپریشن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی خدمات طلب کیں جس کے تحت آج شہر کے مختلف علاقوں شیرپاؤ مسلم آباد اور لانڈھی میں ایکشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی بجلی کی ترسیل کرنے والی 800 کلوگرام کی لائن پکڑی گئی جس کو اکھاڑ کر ختم کردیا گیا جبکہ 100 سے زائد ایسے کمرشل گھروں کے کنکشن کاٹے گئے جو بجلی چوری کررہے تھے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مذکورہ ایکشن کا مقصد سسٹم کو بجلی چوری کرنے والوں سے پاک کرنا ہے کیونکہ مختلف علاقوں میں کنڈے یا غیر قانونی کنکشن کی وجہ سے ہی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

Continue Reading
Advertisement
کھیل14 منٹ ago

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شکایات کے انبار لگا دیے

پاکستان23 منٹ ago

حکومت ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئی ہے: قمر الزمان کائرہ

انٹرنیشنل28 منٹ ago

قیمتی پتھروں کی کان میں حادثہ، 50 کان کن ہلاک

پاکستان30 منٹ ago

وسائل کی کمی اور گورننس جیسے مسائل کا سامنا ہے: جام کمال

پاکستان36 منٹ ago

بجلی کے غیرقانونی کنکشنز اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز

پاکستان44 منٹ ago

نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پاکستان46 منٹ ago

اسد عمر کو منانے کی کوششیں تیز،عمران خان اور اسد عمر جلد ملاقات کریں گے

پاکستان50 منٹ ago

عصمت کے لواحقین کو جلد انصاف دلایا جائے گا، سعید غنی

پاکستان53 منٹ ago

عامر کیانی کو ہٹانے کی وجہ کرپشن نہیں کوتاہی ہے

انٹرنیشنل60 منٹ ago

منیلا میں 6.1 شدت کا زلزلہ، شہر کو ہلا کر رکھ دیا

پاکستان1 گھنٹہ ago

جعلی بینک اکاؤنٹس کے بعد جعلی سمز اکاؤنٹس کیس منظرعام پر

پاکستان1 گھنٹہ ago

نشوا کی طبیعت غلط انجکشن لگنے سے خراب ہوئی

پاکستان1 گھنٹہ ago

سی پیک زمینی وسمندری تجارت كا عظیم منصوبہ ہے، گورنر بلوچستان

ویڈیو2 گھنٹے ago

ایکشن فلم ’سی یو یسٹرڈے‘کاپہلا ٹریلر جاری

انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

جاپان یونیورسٹی میں سگریٹ نوش اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی

ویڈیو2 گھنٹے ago

ایکشن فلم ’سی یو یسٹرڈے‘کاپہلا ٹریلر جاری

sunny deol1
شوبز8 گھنٹے ago

اداکارسنی دیول بی جے پی کا حصہ بن گئے

avangers end gamepremier
ویڈیو8 گھنٹے ago

،’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کارنگا رنگ ورلڈپریمیئر

ویڈیو1 دن ago

ہالی ووڈ فلم "دی پروفیسر”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو1 دن ago

سلمان خان کی نئی فلم” بھارت” کا ٹریلر منظرعام پر

game
ویڈیو1 دن ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو2 دن ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو3 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو3 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو4 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو5 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو5 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی5 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو6 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو7 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

مقبول خبریں