Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

پاور سیکٹر کے نقصانات پر تشویش کا اظہار

WebDesk 2

Published

on

imf pak flag

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں پاور سیکٹر کے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے روز کے مذاکرات کا دور ختم ہوگیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کی کارکردگی و صلاحیت کا جائزہ پیش کیا گیا جس پر آئی ایم ایف کے وفد نے پاور سیکٹر کے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی بقایاجات کی وصولی کیلئے بہتری کے اقدامات کرنے اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کے مستقل حل کے اقدامات کرنے کا کہا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق گردشی قرضے معیشت کے دوسرے شعبوں کو بھی متاثر کررہے ہیں جب کہ نقصان میں جانے والی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔

مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی گئی کہ بجلی پر سبسڈی کو صرف کم آمدن افراد تک محدود کیا ہے اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی پاور سیکٹر میں نقصانات اور وصولیوں کی تفصیلات آئی ایم ایف کے فراہم کی گئی تھیں۔

آئی ایم ایف کی ٹیم ابتدائی طور پر صرف معیشت کے مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار پر بریفنگ لے رہی ہے اور 12 نومبر سے شروع ہونے والے پالیسی سطح کے مذاکرات میں ان پر اپنا نکتہ نظر پیش کرے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ 20 نومبر تک جاری رہے گا، حال ہی میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر ملیں گے۔

پاکستان

مصدق ملک کا پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے تہلکہ خیزدعویٰ

WebDesk 1

Published

on

 مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید نہیں کررہے ، ہم کہہ رہے ہیں کہ سال ختم ہونے پر آگیا ہے اور ابھی تک پنجاب کا بیس فیصد بجٹ استعمال نہیں ہوا ۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایران میں جاکر عمران خان نے جو بیان کیاہے اس طرح اگر کل بھارت نے کوئی بیان دیا تو آپ کیا کریں گے ؟ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید نہیں کررہے ، ہم کہہ رہے ہیں کہ سال ختم ہونے پر آگیا ہے اور ابھی تک پنجاب کا بیس فیصد بجٹ استعمال نہیں ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عثمان بزدار اپنے صوبے کی ترقی کیلئے اسی فیصد بجٹ خرچ نہیں کرسکے اور اب جو ن میں نیا بجٹ آجائیگا تو عثمان بزدار کی کارکردگی کس نظر سے دیکھیں؟انہوں نے کہا کہ گورنر سرور نے ایک پاور سنٹر کانام لیکر آلوچھولے بیچنے کی بات کی ہے ۔

Continue Reading

پاکستان

ایف بی آر کو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم مزید پرکشش بنانے کی ہدایت

WebDesk 1

Published

on

وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں تبدیلیاں لاتے ہوئے اسے مزید پرکشش بنانے کی ہدایت کردی۔ پریس ریلیز کے مطابق عبدالحفیظ شیخ نے یہ ہدایات اسلام آباد میں اسکیم کے حوالے سے بحث کے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔

اجلاس کے شرکا نے اسکیم کو آسان اور قابل استعمال بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور تجویز دی کہ ’چونکہ اس اسکیم کا مقصد معیشت کو کاغذ پر لانا ہے تو اسے اس طرح کی شکل دینا چاہیے کہ اس سے اس کا مقصد ظاہر ہو‘۔ اس موقع پر عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو کامیاب رابطے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی جس کے ذریعے عوام اس اسکیم کو با آسانی سمجھ سکیں‘۔

پریس ریلیز میں نشاندہی کی گئی کہ ’وفاقی کابینہ نے بھی ایف بی آر کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین سے مشاورت کرتے ہوئے اس اسکیم کے زیادہ فعال اور اس کی پیچیدگیاں دور کرنے کی ہدایت کی تھی‘۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل، صنعت اور پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات اور سادگی ڈاکٹر عشرت حسین، وزیر مملکت برائے ریوینیو محمد حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر اور کاروبار و بینکنگ شعبے کے دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

Continue Reading

پاکستان

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

WebDesk 1

Published

on

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، پشاور میں بھی بادل کھل کر برسے، گرمی کا زور ٹوٹا تو شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ شہر اقتدار میں ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلکش بنا دیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بادل کھل کر برسے تو شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

پشاور، بنوں، چمن میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ چمن اور گردونواح میں مٹی کے طوفان اور گرد آلود ہواؤں سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ سرگودھا اور سیالکوٹ میں بارش سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچایا۔میانوالی اور جہلم میں بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ شیخوپورہ، گجرات، بھکر، منڈی بہاء الدین میں بھی بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سرگودھا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Continue Reading
Advertisement
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

چہرہ پہچاننے والے سافٹ ویئر کی غلطی، ہرجانے کا دعویٰ

انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

امریکہ کی عرب ممالک کے تیل پر نظر

پاکستان4 گھنٹے ago

مصدق ملک کا پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے تہلکہ خیزدعویٰ

پاکستان4 گھنٹے ago

ایف بی آر کو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم مزید پرکشش بنانے کی ہدایت

پاکستان4 گھنٹے ago

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

سعودی بچی کا دوران پرواز طیارے میں انتقال

پاکستان5 گھنٹے ago

ابراہیم لونی کی موت، پی ٹی ایم کی سازش بے نقاب

پاکستان5 گھنٹے ago

وزیر اعظم تمام فیصلے خود کرتے ہیں: صمصام بخاری

پاکستان5 گھنٹے ago

امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

کھیل5 گھنٹے ago

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شکایات کے انبار لگا دیے

پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئی ہے: قمر الزمان کائرہ

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

قیمتی پتھروں کی کان میں حادثہ، 50 کان کن ہلاک

پاکستان5 گھنٹے ago

وسائل کی کمی اور گورننس جیسے مسائل کا سامنا ہے: جام کمال

پاکستان5 گھنٹے ago

بجلی کے غیرقانونی کنکشنز اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز

پاکستان6 گھنٹے ago

نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ویڈیو7 گھنٹے ago

ایکشن فلم ’سی یو یسٹرڈے‘کاپہلا ٹریلر جاری

sunny deol1
شوبز13 گھنٹے ago

اداکارسنی دیول بی جے پی کا حصہ بن گئے

avangers end gamepremier
ویڈیو13 گھنٹے ago

،’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کارنگا رنگ ورلڈپریمیئر

ویڈیو1 دن ago

ہالی ووڈ فلم "دی پروفیسر”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو1 دن ago

سلمان خان کی نئی فلم” بھارت” کا ٹریلر منظرعام پر

game
ویڈیو2 دن ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو2 دن ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو3 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو3 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو4 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو5 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو5 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی6 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو7 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو1 ہفتہ ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

مقبول خبریں