Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

بے سہاروں کو فرشتہ مل گیا

Avatar

Published

on

lahore

 لاہور میں مال روڈ کے کنارے کھلے آسمان تلے سونے والے غریب خاندان کو ڈھونڈ کر ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے نہ صرف مالی مدد کی بلکہ بچوں کو اسکول میں بھی داخل کروا دیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور میں مال روڈ کے کنارے سونے والے ایک خاندان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص کو اپنے 3 بچوں سمیت ایک ہی کمبل میں سرد رات میں سڑک کنارے سوتے ہوئے دیکھا گیا۔

تصویر دیکھ کر  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گِل نے اس خاندان کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی تھی تاکہ حکومت کی جانب سے مدد نہیں کی جاسکی۔شہباز گِل نے مزید لکھا تھا کہ پنجاب حکومت لاہور میں 5 شیلٹر ہوم تعمیر کر رہی ہے اور اس سلسلے میں پہلا شیلٹر ہاؤس 60 دن کے اندر تعمیر کرلیا جائے گا

 تاہم حکومت سے پہلے ہی لاہور کے ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے سڑک کنارے سونے والی اس فیملی کو تلاش کرکے نہ صرف اس کی مالی مدد کی بلکہ بچوں کو اسکول میں بھی داخل کر وا دیا۔

پاکستان

شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت

WebDesk 4

Published

on

شہبازشریف اور ان کے صاحب زادوں حمزہ اور سلمان شہباز کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کیا گیا، ملزم پر شریف فیملی کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے. نیب لاہور کے مطابق آفتاب محمود کو زیر حراست ملزم شاہد شفیق کے انکشافات پر گرفتار کیا گیا، گرفتار دونوں ملزمان آفتاب محمود اورشاہد شفیق کزن ہیں. ملزمان کروڑوں روپے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے، ملزم شاہد شفیق کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا، جس سے اہم شواہد ملے.

نیب کے مطابق ملزم آفتاب “عثمان انٹرنیشنل” نامی فارن کرنسی ایکسچینج لندن اوربرمنگھم سےآپریٹ کرتا رہا، آفتاب محمود حمزہ، سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں ٹی ٹی بھیجتا رہا. شہباز شریف فیملی کے خلاف 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد ملے ہیں، گرفتار ملزم آفتاب محمود کو کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا، ملزم آفتاب کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعا کی جائے گی.

شریف خاندان کے فرنٹ مین مشتاق عرف چینی نے شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں دوران تفتیش اہم رازاگل دئیے ہیں، رمضان شوگرملز کے  منیجر نے اعتراف کیا کہ ہانگ کانگ اور دبئی سے رقوم اس کےاکاؤنٹ میں آتی تھیں، پھر رقوم شہباز فیملی کےاکاؤنٹ میں منتقل ہوتیں۔

Continue Reading

پاکستان

حکومت کا دوا ساز کمپنیوں کیخلاف ایکشن کا اعلان

WebDesk 4

Published

on

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے،ایران نے تنازعہ کشمیر کو تسلیم کیاہے ، ایران کے ساتھ کچھ غلط فہمیاں پیدا ہورہی تھیںجن کا تدارک ضروری تھا ،وزیر اعظم کا دورہ بہت اہم تھا ، میڈیا کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے ، وزیر اعظم آئندہ ماہ چین جارہے ہیں،، جلد سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اد ویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی اور جو منافع کمایا گیاہے اس کو ادویہ ساز کمپنیوں سے واپس لیکر بیت المال میں جمع کروایا جائیگا ۔

 کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردو س عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ایران پر کابینہ کو اعتماد میں لیاہے ،پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلے گا تو لوگوں کے گھر کا چولہا چلے گا ، حکومت عوام کی مشکلات کم کرنا چاہتی ، وزیر اعظم چائنہ کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے پر دستخط کرنے جارہے ہیں ، یہ معاہدہ اس سے قبل بھی کیا گیا تھا لیکن کئی خلا موجود رہے ۔آج کابینہ کو بتایا گیاہے کہ وزیر اعظم کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے چائنہ کی طرف سے تمام سہولیات جو آسیان ممالک کوحاصل ہیں ، وہی سہولیات پاکستان کوبھی دی جارہی ہیں ، یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں بہت زیادہ بے چینی تھی، اس پر صحت کے مشیر نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی ہے، جلد سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قیمتوں کم کی جائیں گی اور جو منافع کمایا گیاہے اس کو ادویہ ساز کمپنیوں سے واپس لیکر بیت المال میں جمع کروایا جائیگا ، ایل این جی پر جو سابقہ حکومت نے معاہدے کئے ہیں ، اس پربھی بریفنگ دی گئی ، اب جو معاہدے ہوں گے ان سے کسی کی ذات کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ پاکستان کے عوام کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئے اقدامات پر غور کیاگیاہے ، رمضان میںمہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا جائیگا ،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے ۔

Continue Reading

پاکستان

تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کا ترجمہ لازمی پڑھانے کی قرارداد جمع

WebDesk 4

Published

on

قرآن پاک کا ترجمہ پہلی جماعت سے یونیورسٹی سطح تک لازمی پڑھانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ تعلیمی اداروں میں بنیادی سطح سے جامعات تک کی کلاسز کے لیے قرآن پاک کا ترجمہ  لازمی قرار دینے سے متعلق قرار داد  مسلم لیگ (ن) کے میاں طاہر جمیل کی جانب سے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت ناظرہ قرآن پڑھتی ہے اور اس مقدس کتاب کے مفہوم اور مطالب سے نا آشنا ہوتی ہے، ترکی کی حکومت نے قرآن پاک کو درست معنوں میں سمجھانے کے لیے ترکش زبان میں ترجمہ لازمی قرار دیا ہے اسی طرح حکومت پاکستان بھی قرآن پاک کی تعلیمات سے درست استفادہ کے لیے اردو ترجمہ لازمی قرار دے۔متن کے مطابق  پہلی جماعت سے یونیورسٹی کی سطح تک قرآن پاک کا اردو زبان میں ترجمہ لازمی قرار دیا جائے۔

Continue Reading
Advertisement
پاکستان5 منٹ ago

شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت

پاکستان11 منٹ ago

حکومت کا دوا ساز کمپنیوں کیخلاف ایکشن کا اعلان

پاکستان15 منٹ ago

تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کا ترجمہ لازمی پڑھانے کی قرارداد جمع

پاکستان18 منٹ ago

ڈیڑھ سالہ بچے کا قتل، چاروں پولیس اہلکار گرفتار

پاکستان26 منٹ ago

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

پاکستان29 منٹ ago

شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، پانچواں ملزم گرفتار

کھیل40 منٹ ago

میں اوپنر کی حیثیت سے ٹیم میں کھیلنا چاہتا ہوں: محمد حفیظ

پاکستان47 منٹ ago

صدارتی نظام کے حوالے سے وزیر قانون کا بیان منظرعام پر

پاکستان56 منٹ ago

رینجرز کی کارروائی، 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

nab and medicine
پاکستان1 گھنٹہ ago

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، چیئرمین نیب کا بڑا اقدام

پاکستان1 گھنٹہ ago

عصمت کے لواحقین انصاف کے لئے سڑکوں پر نکل آئے

bilawal and imran khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم کا خطاب، بلاول کا طنزاور تنقید سے بھرا ٹویٹ

پاکستان1 گھنٹہ ago

پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار قتل

پاکستان2 گھنٹے ago

مریم نواز کی وزیراعظم کے دورہ ایران میں دیے گئے بیان کی شدید مذمت

انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

داعش نے سری لنکا دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

انسٹاگرام5 گھنٹے ago

آمنہ الیاس کی نئی فلم کا ٹیزر جاری

انٹرنیشنل22 گھنٹے ago

ٹرمپ کی ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کوسنگین دھمکی

کھیل24 گھنٹے ago

ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن کا معاشقہ منظر عام پر آگیا

dead body
پاکستان24 گھنٹے ago

مسیحا حیوان ہو گئے، 25 سالہ عصمت زیادتی کے بعد قتل

پاکستان19 گھنٹے ago

ننھی نشوہ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

پاکستان22 گھنٹے ago

چودھری نثار نے حلف اٹھانے سے انکار کردیا ، سینئر صحافی کا دعویٰ

پاکستان21 گھنٹے ago

بلاول نے پارلیمنٹ پر خودکش حملہ کیا ہے:مشیر اطلاعات فردوس عاشق

aligulpir
انسٹاگرام7 گھنٹے ago

طلاق سے متاثرہ بچوں کے لیے ’سوری‘

ٹوئٹر5 گھنٹے ago

ننھی نشوہ کی موت پر فنکار بھی اشکبار

شوبز8 گھنٹے ago

’لال کبوتر‘ کی اونچی پرواز

شوبز6 گھنٹے ago

نمائش ملتوی کرنے کا اعلان

پاکستان23 گھنٹے ago

ننھی نشوا کا پوسٹ مارٹم مکمل

انٹرنیشنل19 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

کھیل22 گھنٹے ago

کرکٹر آصف علی کی عوام سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان8 گھنٹے ago

شہبازشریف باہر کیسے چلے گئے

مقبول خبریں