Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

ووٹ مانگنے جاتے ہیں تو لوگ شکوہ کرتے ہیں

anees akhtar

Published

on

pervaiz elahi

 اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق بشیر چیمہ کو گلہ ہے کہ ان کے حلقے میں مداخلت ہوئی، یہ ایک حلقے کی شکایت نہیں۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، جب آپ کسی پارٹی کے ساتھ چلتے ہیں تو ایک دوسرے تک بات پہنچانی پڑتی ہے، تحفظات آتے رہتے ہیں، دور بھی ہوتے رہتے ہیں، اپنے ساتھیوں سے گھر بیٹھ کر بھی بات نہیں کرینگےتو کام کیسے چلے گا۔ حلقوں میں ووٹ مانگنے جاتے ہیں تو ووٹر بھی شکوے کرتے ہیں، ووٹر گلہ نہیں کرے گا تو اس کا مسئلہ کیسے حل ہو گا۔

مسلم لیگ ق کے رہنماء کا کہنا تھا کہ باتیں شیئر نہ کی جائیں تو غصہ خفیہ بیلٹ کے ذریعے نکلتا ہے، سرور صاحب کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں، چودھری سرور کو عمران خان نے تعینات کیا ہے۔ پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد ہے، جو گلہ ہوتا ہے وہ بیٹھ کرحل کر لیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری پرویز الہیٰ اور طارق بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری سرور کو کنٹرول کریں، انہوں نے وزیر اعلی کو نہیں چلنے دینا، وزیر اعظم کی کاوشوں سے جلد قرض سے نجات پالیں گے۔

پاکستان

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، حمزہ شہباز کا بڑا فیصلہ

Rashid Saeed

Published

on

hamza shahbaz

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف حمزہ شہباز کا بڑا فیصلہ ‘ آنے والی درخواستوں پر عملدرآمد روک دیا ، کارکنان کو ناراض نہیں کرسکتے۔ 

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے الیکشن 2018 میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حمزہ شہباز نے پنجاب بھر سے آئی درخواستوں پر عمل درآمد روک دیا۔ پارٹی کے مقامی تنظیمی عہدیداروں سے رابطے میں حمزہ شہباز شریف پیغام دیا کہ ابھی مشکل وقت ہے، پارٹی کو کارکنوں کی ضرورت ہے، کاروائی کرکے کارکنوں کو ناراض نہیں کیا جاسکتا، پارٹی قیادت کی اس حکمت عملی سے مقامی تنظیموں کو آگاہ کردیا گیا۔

Continue Reading

پاکستان

وفاقی کابینہ اجلاس‘ پی آئی اے میں 1952ایکٹ کا نفاذ

Rashid Saeed

Published

on

Federal cabinet meeting

وفاقی کابینہ اجلاس، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) میں لازمی سروس ایکٹ 1952ء کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں 15 جنوری 2019 کے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ 1952 کے نفاذ کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے سکیورٹی پیپرز لمیٹیڈ کراچی پر لازمی سروس ایکٹ 1952 کے نفاذ کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ایرا کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ 1952 کے نفاذ کی منظوری کے علاوہ غیر ملکیوں کے لیے ڈالر سرٹیفکیٹس خریدنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے بلوچستان اور لاہور کی پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو کی منظوری دی۔ کابینہ میں فیڈرل لینڈ کمیشن میں سینئر ممبر لینڈ کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

Continue Reading

پاکستان

مالیاتی پیکیج عوام کی بہتری کیلئے ہے: اسد عمر

Rashid Saeed

Published

on

asad umer1

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مالیاتی پیکیج مکمل طور پر عوام کی بہتری کے لیے ہے۔ روڈ میپ کی کل ابتدا ہوئی ہے لیکن ابھی بہت مزید کام کرنا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ دوست ممالک نے ہمیں بہت زیادہ سپورٹ کیا، صورتحال کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے، جو خطرے کی گھنٹی بج رہی تھی وہ رک گئی ہے، اگلے دو ہفتوں کے اندر مزید حالات بہتر ہوں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت خسارہ چھوڑ کر گئی، جب حکومت سنبھالی تو خطرناک صورتحال تھی، بجٹ خسارہ خطرناک حد تک پہنچ چکا تھا، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے تھے۔ دو ارب ڈالر ماہانہ اور 19 ارب ڈالر کے مجموعی خسارے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اکیس کروڑ افراد کی معیشت میں بہتری کے لیے وقت درکار ہے۔ معیشت کی بنیادوں کو ٹھیک کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتے، 2019ء کے فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے انتظامات کر لیے ہیں، پانچ سال بعد معیشت کے اندر بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی برآمدات 70 فیصد درآمدات کے برابر تھیں جو آج صرف 40 فیصد رہ گئی ہیں۔ معاشی ترقی کے لیے جی ڈی پی کے تناسب سے سرمایہ کاری کی شرح 30 فیصد درکار ہے۔

Continue Reading
Advertisement
hamza shahbaz
پاکستان3 منٹ ago

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، حمزہ شہباز کا بڑا فیصلہ

ambar jhony
شوبز6 منٹ ago

جونی ڈیپ کا سابق اہلیہ اوراخبارپرمقدمہ

Federal cabinet meeting
پاکستان16 منٹ ago

وفاقی کابینہ اجلاس‘ پی آئی اے میں 1952ایکٹ کا نفاذ

asad umer1
پاکستان20 منٹ ago

مالیاتی پیکیج عوام کی بہتری کیلئے ہے: اسد عمر

karachi city councle meeting.JPG
پاکستان24 منٹ ago

کراچی سٹی کونسل اجلاس میدان جنگ میں تبدیل

chairman nab justice retaird javed iqbal
پاکستان36 منٹ ago

نیب کی 13 ماہ کی کارکردگی، 3 ارب سے زائد رقم برآمد

shabaz shrif
پاکستان37 منٹ ago

نواز شریف کی صحت سے متعلق خبریں اچھی نہیں

Sikh community
پاکستان40 منٹ ago

پشاورمیں سکھ کمیونٹی پر ہیلمٹ کی پابندی مستثنیٰ قرار

thief of id card
پاکستان44 منٹ ago

نادرا دفتر سے شناختی کارڈ چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

azhar ali
کھیل44 منٹ ago

اظہرعلی کو کس چیز کا افسوس ہے

sindh assembly
پاکستان47 منٹ ago

سندھ اسمبلی اجلاس، تفتیش سے پہلے علاج کا بل پیش

sarah7
شوبز50 منٹ ago

سارہ علی خان میڈیا سے دوررہنے کا مشورہ

hamza shahbaz
پاکستان53 منٹ ago

سانحہ ساہیوال،اپوزیشن کا جوڈیشل کمیشن بناینکا مطالبہ

asad umer
پاکستان1 گھنٹہ ago

آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی فی الحال ضرورت نہیں: اسد عمر

imran khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم نے میانوالی جلسہ منسوخ کر دیا

mlika arora
شوبز22 گھنٹے ago

ملائیکہ اروڑا کواپنے ڈرائیورپرشک ہونے لگا

nawaz sharif
پاکستان23 گھنٹے ago

نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی پیشکش

firdose ashiq awan
پاکستان21 گھنٹے ago

فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں بول پڑیں

sarfraz ahmad
کھیل21 گھنٹے ago

کسی کودکھی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا

ishaq dar
پاکستان22 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا وزیرخزانہ اسدعمر کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ

kangna ranvat
شوبز22 گھنٹے ago

کنگنا رناوت کوشدید مخالفت کا سامنا

asad umar
پاکستان23 گھنٹے ago

بینکنگ ٹرانزیکشنزپرٹیکس ختم، سستے گھروں کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا اعلان

asif ali zardari
پاکستان23 گھنٹے ago

ایک زرداری سب پر بھاری ۔۔۔ بریکنگ نیوز

پاکستان22 گھنٹے ago

زرداری کو گھسیٹنے پر شہباز شریف کا شکریہ

women voters
پاکستان23 گھنٹے ago

خواتین ووٹوں کی تعداد کم،چاراضلاع کے انتخابات کالعدم

Development schemes
پاکستان22 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6 کروڑ کی منظوری

khuram dastgir
پاکستان22 گھنٹے ago

منی بجٹ آف شوراثاثے ریگولرائز کرنے کی واردات

shilpa sethi
شوبز21 گھنٹے ago

شلپا شیٹھی پرقرض واپس نہ کرنے پرمقدمہ درج

شوبز3 گھنٹے ago

نوکری سے فارغ

ahsan iqbal
پاکستان22 گھنٹے ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نہ دینا مجرمانہ غفلت

مقبول خبریں