Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

بھارت کے ساتھ جنگی توازن بر قرار رکھا جائے گا

Published

on

zubair hayaat

بھارت کے ساتھ جنگی توازن برقرار رکھا جائے گاان خیالات کا اظہار چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرحیات نے ایک تقریب میں کیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات کا کہنا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بھارت کے ساتھ اسٹریٹجک توازن بحال کیا جائے گا۔ سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز ( سی آئی ایس ایس) میں کتاب ’ شیکنگ ہینڈز ود کلینچڈ فسٹس ‘(Shaking Hands with Clenched Fists ) کی تقریب رونمائی میں زبیر حیات نے کہا کہ ’ ہم نے پاکستان کے اسٹریٹجک توازن اور اس کی دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اسے مزید پائیدار بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔‘

جنرل زبیر حیات کا بیان بھارت کی جوہری آبدوز آئی این ایس اری ہانت اور روس سے ایس۔400 میزائل کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ بھارتی آبدوز کی مزاحمتی پیٹرولنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی دہلی خطے کو غیرمستحکم کرنے کے لیے نئے آلات متعارف کروانے کی پرانی روایت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چیزوں کو خاطر میں نہیں لاتا ’ یہ ہمارے لیے حیران کن نہیں اور نہ ہی ہمیں اس سے کوئی خوف ہے‘۔ بھارت میں ان تبدیلیوں سے متعلق پاکستانی رد عمل پر انہوں نے کہا کہ رد عمل خطے میں امن اور استحکام کی فضا برقرار رکھنے کے طور پر دیا جائے گا۔

جنرل زبیر کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں بھارت کی فوجی ترقی اور اسے جدید ٹیکنالوجی تک غیر معمولی رسائی فراہم کرکے اس کی مدد کررہی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ اقدامات سے خطے کا استحکام اثر انداز ہوگا۔جنرل زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک سے امن اور تنازعات کے حل کی کوشش کرتا رہا ہے تاہم ماضی میں ایسی پیشکش کو ٹھکرایا بھی گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ ہم خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کے خواہاں ہیں جس کی مدد سے جنوبی ایشیا ایک ارب 50 کروڑ افراد کو المناک حادثات، بحران اور تنازعات سے نکلنے میں مدد ملے گی‘

پاکستان

45 افسران تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند

Rashid Saeed

Published

on

supreem court registry

افسران کی زائد تنخواہوں پراز خود نوٹس کیس کی سماعت، 54 افسران میں سے 45 افسران زائد وصول کی جانے والی تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جبکہ 9 افسران نے تنخواہیں واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی کمپنیز کے افسران کی تنخواہوں پر از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کی ۔ سماعت کے دوران ڈی جی نیب نے عدالت میں رپورٹ پیش کی ۔ 

رپورٹ کے مطابق 54 میں سے 45 افسران زائد وصول کی گئی تنخواہیں واپس کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں جبکہ 9 افسران نے انکار کر دیا ہے اوراب تک 43 کروڑ 80 لاکھ روپے میں سے 32 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اضافی وصول کی گئی تنخواہ واپس نہ کرنے پر منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی علی عامر ملک کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ گریڈ 21 کے افسر ہیں اور آ پ کی تنخواہو ساڑھے 6 لاکھ روپے آپ کی تنخواہ تو صرف ڈیڑھ دو لاکھ روپے بنتی ہے آپ اضافی رقم کس مد میں وصول کر رہے ہیں۔ آپ کو ایک محکمے میں خوش کرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا ۔ 

سماعت کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اکبر ناصر خان بھی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی تنخواہ سے چھ گنا زائد تنخواہ کیوں وصول کی، تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے ایک نئے پراجیکٹ پر کام کیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ لوگوں نے ایک دوسروں کے ساتھ مل کر عوام کاپیسہ لوٹاہے۔

عدالت نے 9 افسران کو اضافی تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اضافی تنخواہیں تین ماہ میں واپس کر دیں، اگر تنخواہیں واپس نہ کی گئیں تو کارروائی ہو گی۔

Continue Reading

پاکستان

ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں کمی

Rashid Saeed

Published

on

Double Sawari

ماہ ربیع الاوّل کے موقع پر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دس روز کی پابندی میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے سندھ حکومت نے صرف تین دن کی پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی اب دس روز سے کم کرکے تین روز کردی گئی ہے، نئے حکم نامے کے تحت پابندی اب دس ربیع الاوّل سے13ربیع الاوّل تک ہوگی۔شہر میں قیام امن اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے اسلحہ لے کر چلنے اور لاؤڈ سپیکر کیاستعمال پر پابندی ہوگی۔

Continue Reading

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ پروٹوکول ، شہری مایوس

Published

on

sardar usman buzdaar

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈی جی خان میں شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ آمد، وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث شہر بھر کی سڑکیں بھی بند رہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شاہانہ پروٹوکول، عہدہ سنبھالنے کے بعد عثمان بزدار پہلی بار آبائی شہر ڈی جی خان پہنچے جہاں ان کا قافلہ 29 گاڑیوں پر مشتمل تھا۔

یہی نہیں بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈی جی خان آمد کے موقع پر شہر کی اہم شاہراہیں بھی بند کر دیں گئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  .لمبے چوڑے پروٹوکول کی روایت برقرار دیکھ کر شہریوں نے بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

Continue Reading
Advertisement
supreem court registry
پاکستان6 گھنٹے ago

45 افسران تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند

rporter
انٹرنیشنل6 گھنٹے ago

عدالت نے ڈولڈ ٹرمپ کا حکم نامہ مسترد کردیا

Double Sawari
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں کمی

sardar usman buzdaar
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ پروٹوکول ، شہری مایوس

usman buzdar
پاکستان7 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیمیں حکومت کا عوام پر احسان نہیں

bilawal bhutto
پاکستان7 گھنٹے ago

ظلم و ناانصافیوں کے باوجود انتقامی سیاست نہیں کی

sindh high court
کھیل7 گھنٹے ago

متنازع ٹی 10 لیگ، پاکستانی شہر کا نام استعمال کرنے پر پابندی عائد

pakistan and falsteen teams
کھیل7 گھنٹے ago

دوستانہ فٹبال میچ‘ فلسطین کی پاکستان کو شکست

arrest
پاکستان8 گھنٹے ago

30 سال سے ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار

chief justice of pakistan
پاکستان8 گھنٹے ago

پی آئی اے حکام سے بدتمیزی پر از خود نوٹس

hamza salman shebaz
پاکستان8 گھنٹے ago

نیب نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

cda officer ayaaz
پاکستان8 گھنٹے ago

سی ڈی اے افسر کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

ehsan mani najam sethi
کھیل8 گھنٹے ago

قانونی جنگ میں شدت،احسان مانی کو ایک اور نوٹس

pak hocky team
کھیل9 گھنٹے ago

کھلاڑیوں کو بھارت کے ویزے جاری

pakistan newzealand test match
کھیل9 گھنٹے ago

ٹیسٹ‘ پہلا دن ختم، قومی ٹیم کے 2 وکٹوں پر 59 رنز

مقبول خبریں