مزید 3 کشمیری شہید کردئے گئے

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ برقرار ہے۔آج پھر مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے کپواڑہ اور جموں کے اضلاع میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس پر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوان کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے کپواڑہ کے علاقے کیران میں 2 اور جموں کے علاقے اخنور میں ایک کشمیری کو محاصرہ کے دوران گولیاں ماریں۔

You might also like