بھارتی فورسزکی دہشتگردی؛ 6 کشمیری شہید

ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید کردیئے گئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے جاری بربریت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی اوراب ایک بار پھرضلع اسلام آباد میں آپریشن کے دوران فائرنگ سے 6 معصوم کشمیریوں کوشہید کیا اورفوجیوں نے علاقے میں رہائشی گھر بھی تباہ کیئے۔ ضلع اسلام آباد سمیت جنوبی کشمیرکے کئی علاقوں میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تو قابض فوج نے مظاہرین پر بھی فائرنگ اورشیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

You might also like