بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 6 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 6 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے کپران میں بھارتی فوج کے خصوصی آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ اسی دوران بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک گھر بھی مکمل تباہ ہوگیا۔

You might also like