ڈالر کی قیمت بڑھانے والے وزیراعظم کو آگاہ کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھانے والوں کو چاہیے کہ پہلے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں۔ 

ایوان اقبال لاہور میں جماعت اسلامی کے خواتین یوتھ ونگ سے خطاب کے دوران سراج الحق نے قرار دیا کہ ایک وزیر صاحب کا بھی یہ کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، وہ نہیں جانتے کہ اِس سے غریب آدمی کی مت ماری جاتی ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نئے سرے سے اپنی ترجیحات طے کریں جن سے عوام کو ریلیف مل سکے۔ اْن کا کہنا تھا کہ ترقی کا پہلا ہدف مرغے اور مرغیاں نہیں ہوتیں، ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے، ملک کا مسئلہ وسائل نہیں بلکہ اِن کی منصفانہ تقسیم کا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اْس آدمی کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا جو وعدہ پورا نہیں کرتا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept