شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دے دی گئی

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کوٹ لکھپت سینٹرل جیل میں بی کلاس دے دی گئی، شہباز شریف کو گھر کا کھانا کھانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو آج احتساب عدالت کے حکم پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے، جیل میں انھیں بی کلاس کی سہولتیں دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو گھر کا کھانا کھانے کی اجازت ہے، وہ ادویات بھی منگوا سکتے ہیں، کمر درد کی وجہ سے میٹریس کی جگہ خصوصی چارپائی بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کو فی الحال صرف اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت ہوگی، وزارتِ داخلہ کی اجازت پر دیگر افراد سے ملاقات کر سکیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجازت ملنے کے بعد ملاقات کے لیے خصوصی دن مقرر کیا جا سکتا ہے، جیل میں شہباز شریف کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept