تنقید سے نہیں گھبراتے،چیئرمین نیب

یئرمین نیب جاویداقبال کا کہنا ہے کہ نیب عوام کی تمناؤں پرپورا اتر رہا ہے،تنقید سے نہیں گھبراتے، نیب کاہراقدام پاکستان کےلیےہے،ہمارا کسی سیاسی جماعت یافردسےکوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاویداقبال نے بیان میں کہا ہے کہ نیب کا ہر اقدام پاکستان کے لیے ہے، نیب عوام کی تمناؤں پرپورااتررہاہے،تنقید سے نہیں گھبراتے، نیب نے 297ارب روپے مستحقین تک پہنچائے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کاکسی سیاسی جماعت یافردسےکوئی تعلق نہیں ، جن کےخلاف انکوائریاں ہورہی ہی وہ نیک خواہشات کااظہارکیوں کریں گے۔

یاد رہے یکم دسمبر کو  اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال  نے  اجلاس میں کہا تھا کہ نیب ملک کوکرپشن سےپاک بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب کرپشن فری پاکستان کےلیےکوشاں ہے، انسداد کرپشن کیلئے شروع کی گئی مہم بھی کامیابی سے جاری ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کوکرپشن سے پاک کرنا نیب کی اولین ذمےداری ہے ، احتساب سب کاکی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، مختلف عالمی اداروں نےبھی نیب کی کارکردگی کو سراہا۔

انھوں نے مزید کہا نیب کی کسی سیاسی جماعت کیلئے ہمدردیاں نہیں ، نیب کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept