باچا خان ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

خیبر پختونخوا میں باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سرچنگ ٹیم نے پشاور میں باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

سِول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچنگ بیگجز کی ٹیم نے مسافر ابرار کے سامان کی چیکنگ کی تو بیگ سے 9500 یورو بر آمد ہوئے۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ابرار قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 283 سے دبئی جا رہا تھا۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ابرار قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 283 سے دبئی جا رہا تھا۔

مسافر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، سی اے اے کی سرچنگ ٹیم نے قانونی کارروائی کے لیے مسافر کو کسٹم کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کا رواں ہفتے باچا خان ایئر پورٹ پر یہ دوسرا واقعہ ہے۔


You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept