،حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا احسن اقبال

ahsan iqbal
WebDesk 2 WebDesk 2 , دسمبر 06, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پچھلے 100 دنوں میں پاکستان کے ساتھ مذاق ہوئے،100 دن میں 100 لطیفے اور 100 یو ٹرن دیکھنے میں آئے،ایسا لگا کہ کامیڈی تھیٹر حکمرانی کررہا ہے،ہم حکومت کو سیاسی شہید بنانا نہیں چاہتے،حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا۔

 سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے،کارکردگی پیش کرنی چاہیے،معیشت گروتھ نہیں کریگی تو غربت اور مہنگائی آئیگی،غلط اقتصادی پالیسیوں نے 2 ہزار ارب قرضے کا بوجھ بڑھادیا۔احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف نے ماضی میں کرپشن کہہ کہہ کر ناک میں دم کیا ہو اتھا،قوم کو کہا کہ 90 دن میں کرپشن فری پاکستان بنائیں گے تاہم حکومت میں آکر کے پی کے کا احتساب کمیشن ہی بند کردیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے وزیر اعظم ہونے کا ہی یقین نہیں،سلیکٹ وزیراعظم آئی ایم ایف سے قرض کے بجائے خود کشی کا کہتے تھے

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.