پیسوں کی لالچ نے بیٹے کو باپ کا قاتل بنا دیا

murdar
WebDesk 1 WebDesk 1 , دسمبر 06, 2018

خون سفید ہوگیا، پیسوں کی لالچ نے نوجوان بیٹے کو ضعیف العمر باپ کا قاتل بنا دیا، باپ کو قتل کرنے کے بعد بیٹے کی بھی خود کشی، نعشیں پوسٹمارم کیلئے اسپتال منتقل کر دیں گئیں۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ جیکب آباد کے میرانپور کے علاقہ گوٹھ لاشار جمالی کے قریب نافرمان بیٹے سہنو لوہر نے اپنے ضعیف العمر باپ قبول محمد کو پیسے دینے سے انکار کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد سہنو نے اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعشیں متعلقہ اسپتال گڑھی خیرو پوسٹمارم کے لیے منتقل کر دیں اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.