چیف جسٹس کا تھرکول منصوبہ کیس نیب کو بھجوانے کا فیصلہ

chief justice mian saqib nisar
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 06, 2018

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تھرکول منصوبہ نیب کو بھجواتے ہوئے ملازمین کو تنخواہوں کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تھرکول منصوبہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی توسائنس دان ڈاکٹر ثمرمند مبارک اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت دیگر حکام عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منصوبے پر 4 ارب 69 کروڑ روپے ضائع ہوگئے اور پیسہ ضائع ہونے کا ذمہ دار میرے سامنے ہے، جو ذمہ داران ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ڈاکٹر ثمر مبارک نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ نے جائزہ لے کر فنڈز جاری کیے جب فنڈز میسر ہوئے تو پلانٹ نہیں چل سکا ہمیں صرف اتنا کہا گیا کہ بجلی پیدا کر کے دکھاؤ، فنڈ بند ہونے کے بعد کوئلے سے گیس کیسے بناتے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی پلانٹس کا کیا کریں؟ وفاقی اور سندھ حکومت جائزہ لے کر بتائیں کہ کیا منصوبہ چل سکتا ہے؟ اور 6 ہفتے میں سائنٹیفک اسٹڈی کرکے فیصلہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے تھر کول منصوبہ ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے ملازمین کو تنخواہوں کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.