کسانوں کا احتجاج رنگ لے آیا، مذاکرات کامیاب ہو گئے

formar
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 06, 2018

کسانوں کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ‘ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد کسانوں نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب اور شوگر ملز مالکان کے درمیان بھی معاملات طے پا گئے، کل سے کرشنگ سیزن کا آغاز ہوگا، گنے کی قیمت 180 روپے من ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کسانوں سے مذاکرات کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گئے تھے جس کے بعد کسانوں کا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایوان وزیراعلیٰ میں کامیاب مذاکرات کے بعد کسان اتحاد کے رہنما چودھری انور نے فیصلوں کا اعلان کیا۔

شوگر ملز مالکان اور حکومت پنجاب کے درمیان بھی مذاکرات کامیاب رہے، مذاکرات کے بعد شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کرشنگ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ جمعہ سے گنے کی کرشنگ کا آغاز کر دیا جائے گا، گنے کی قیمت ایک سو اسی روپے ہوگی۔ حکومت پنجاب کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان کے مسائل حل کیے جائیں گے، ان کو دو ارب نوے کروڑ کی ادائیگی طے شدہ پروگرام کے تحت کی جائیں گی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.