جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ

SHAHBAZ SHARIF
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

 نیب نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم جج سید نجم الحسن نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا اور اب شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس کلاس کی وجہ سے وہ  کھانا گھر سے منگوا سکیں گے۔

شہباز شریف کو بی کلاس دینے کا فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہباز شریف کو جیل کے کچن کے ساتھ بیرک میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں بی کلاس کے تحت ٹی وی ، اخبار، میز کرسی اور میٹرس کی سہولیات دی جائیں گی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.