مفت خوری ختم،عوامی نمائندوں پرٹول ٹیکس عائد

highways
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

 قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس سے چھوٹ کی عوامی نمائندوں کی موجیں ختم ہوگئیں۔

سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنادیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عوامی نمائندے محصولات کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں اور عوام کیلئے مثال بنیں۔

مراد سعید نے کہا کہ ملک بھر میں منتخب نمائندے دورانِ سفر جہاں سے بھی گزریں، محصول ادا کریں، عوام پر بوجھ اور عوامی نمائندوں کی موج والا سلسلہ ختم کرنا ہوگا،  تفریق کی بجائے مساوات و برابری کا اصول اپنانا ہوگا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.