تجاوزات کیخلاف آپریشن، نظر ثانی کی اپیل دائر

illegal construction
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ حکومت کی طرف سے نظرثانی اپیل دائر کردی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خلاف کارروائی سے متعلق نظر ثانی اپیل دائر کی۔ سندھ حکومت نے اپیل میں مؤقف اپنایا ہیکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور کارروائی سے یومیہ اجرت والے لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیاہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بہتر انداز میں کام کرنے کو تیار ہیں لہٰذا عدالت تجاوزات کے خلاف حالیہ آپریشن کے حکم پر نظرثانی کرے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.