نیب راولپنڈی پیشی، ایک گھنٹہ پوچھ گچھ

zulfi bukhari
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری آج نیب آفس پیش ہوئے جہاں انھوں نے تفتیشی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا، نیب ٹیم نے زلفی بخاری سے ایک گھنٹہ تک تفتیش کی ۔

نیب نے زلفی بخاری کو آج راولپنڈی آفس میں طلب کر رکھا تھا جہاں ان کے خلاف آف شورکمپنیوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے نیب آفس پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

نیب ٹیم نے زلفی بخاری سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.