ڈیم کیلئے موبائل کارڈ پر ٹیکس لگانے کی تجویز

chief justice mian saqib nisaar
WebDesk 1 WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

واٹر کانفرنس اعلامیے پرعملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ڈیم کیلئے موبائل کارڈ پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔ 

ذرائع نے بتایاہے کہ واٹرکانفرنس اعلامیہ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سیکرٹری آبی وسائل نے کہا کہ چاروں صوبوں کو لکھ دیا ہے کہ اس حوالے سے پالیسی دیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ڈیمز تعمیر ہوں گے، فنڈنگ کیسے ہوگی اور ڈیمز کے کنٹریکٹر کون ہوں گے۔

انہوں نے ریمارکس دئیے کہ عدالت حکومت کی مدد کر رہی ہے،اگر پانی کے لیے موبائل فون پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگا دیں تو وفاقی حکومت کو 36 ارب ملیں گے۔ چیف جسٹس نے منرل واٹر کمپنیوں کے حوالے سے کہا کہ وہ سالانہ 7 ارب لٹر زیر زمین پانی نکالتی ہیں، اس پر ایک روپیہ فی لیٹر ٹیکس لگا دیا ہے، اس سے آپ کو 7 ارب سالانہ ملیں گے، سیکرٹری آبی وسائل نے کہا کہ بھاشا ڈیم کے بجلی بنانے والے یونٹ پر26 ارب روپے اخراجات اٹھیں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.