زرداری اورعمران اب نیب کی تیاری کریں: نواز شریف

nawaz sharif
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم احتساب کے عمل سے گزر چکے اور نیب کو بھی بھگتا لیا ہے اب نیب کو ایسا ہی رہنا چاہیے۔ نیب کے موجودہ احتسابی عمل کو اب آصف علی زرداری اور عمران خان بھی بھگتنے کے لیے تیارہو جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھ پر اور شہباز شریف پر ناجائز مقدمات بنائے گئے ، کرپشنز ثابت نہیں ہوسکی، خاندانی جائیدادوں کے حوالہ سے زیر اعتاب رکھاگیا۔ اب نہیں چاہتے کہ نیب کسی اور کے لیے نرم رویہ اختیار کرے، نیب پر ذمہ داری ہے کہ وہ آصف علی زرداری اور عمران خان کا بھی کڑا احتساب کرے۔ 

میاں نوازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنے ادوار میں کی گئی کرپشن اور عمران خان سے کے پی کے حکومت سے لی گئی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے نیب سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.