گیس سلنڈر دھماکہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

gass cylender blast
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

راولپنڈی میں گیس لیکج دھماکہ، خاتون بری طرح جھلس گئی، دوسرے واقعے میں صوابی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں صادق آباد کے علاقے حاجی چوک میں ایک گھر میں صبح سویرے گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے گھر کی دیواریں منہدم ہو گئیں۔ واقعے میں ایک خاتون جھلس گئی جسے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رات کو گیس ہیٹر بند نہ کرنے کے باعث گیس کا اخراج ہوتا رہا، صبح سویرے دوبارہ ہیٹر چلانے کی کوشش پر دھماکہ ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دوسرے واقعے میں صوابی کے علاقے ٹوپی میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق غباروں میں گیس بھرنے کے دوران سلنڈر پھٹا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.