دھند کی سفید چادر تن گئی، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

motor way accident
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کی سفید چادر تن گئی ‘ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق 16 زخمی ہو گئے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں آ گئے، لاہور، قصور، سرگودھا، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولپور ڈویڑن اور گردونواح میں شدید کہر کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، کئی مقامات پر حادثات پیش آئے۔ 

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب موٹر وے ایم 4 پر 2 حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ اس سے پہلے قصور دیپال پور روڈ پر بس اور سکول وین میں ٹکر کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

موٹروے کالاشاہ کاکوانٹرچینج کے قریب حد نگاہ کم ہونے کے سبب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے، موٹروے پولیس نے فوری ریسکیو کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث ٹھوکر سے کوٹ مومن تک حدنگاہ 20 سے 500 میٹر جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ 20 سے 200 میٹر رہ گئی ہے، شہری صرف انتہائی ضرورت کے تحت سفر کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا ضرور استعمال کریں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.