شہباز شریف کو جیل میں چارپائی کی سہولت مل گئی

shahbaz sharif
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں ہائی سکیورٹی بلاک میں رکھا گیا ، آج گھر سے آنے والا ناشتہ بھی دیا گیا جس میں آملیٹ ، 3 اخبار ، ایک ٹیبل دیا گیا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ تاریخ کا یہ پہلا سیاسی قیدی ہے جس کو جیل میں چار پائی دی گئی ہے۔ ماضی میں اسی جیل میں سب سے زیادہ طویل قیدی رہنے والے آصف زرداری کو بھی چارپائی نصیب نہیں ہوئی جبکہ جاوید ہاشمی کو بھی چارپائی نہیں دی گئی تھی۔ 

واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو احتساب عدالت نے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر احتساب بیورو (نیب) نے ان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا اور واضح ہو کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.