عمران خان کا اپنے کھلاڑیوں کے احتساب کا اعلان

imran khan1
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

وفاقی کابینہ کے پیر کو طلب کیے گئے خصوصی اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی پر بریفنگ لی جائے گی۔

حکومت کے 100 روز میں کس وزیر اور کس مشیر نے کیا کارکردگی دکھائی؟ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کی صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں کو اپنی کارکردگی بتانے کا موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر، مشیر اور معاونِ خصوصی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لئے 10 منٹ دیے جائیں گے اور بریفنگ کے بعد 5 منٹ سوالات اور جوابات کے لئے رکھے جائیں گے۔ مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی رپورٹ 27 نومبر کو جمع کرائی گئی تھیں۔

وفاقی کابینہ کے ارکان کو سو روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم متعلقہ کابینہ رکن کا قلمدان تبدیل کر دیں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.