صدرالدین ہاشوانی کا ڈیم فنڈ کیلئے 6 کروڑ کا عطیہ

haswani
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

ہاشو گروپ کے سربراہ اور پاکستان کے معروف بزنس مین صدرالدین ہاشوانی نے ڈیم فنڈ کیلئے 6 کروڑ روپے کا عطیہ دے دیا۔

صدرالدین ہاشوانی نے اسلام آبا د میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے عمران خان کو چیف جسٹس اینڈ پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کیلئے 6 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا گیا تھا جس میں پاکستانیوں کی جانب سے بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کرائے جارہے ہیں ۔ چیف جسٹس بھی گزشتہ دنوں برطانیہ گئے تھے جہاں تارک وطن پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ کیلئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیے تھے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان اینڈ دی پرائم منسٹر آف پاکستان دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیمز فنڈ میں اب تک 8 ارب 46 کروڑ 53 لاکھ 26 ہزار 904 روپے جمع ہوچکے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.