چینی قونصل خانے پر حملہ، پولیس کو اہم کامیابیاں ملیں

ig sindh syed kaleem imam
WebDesk 1 WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

آئی جی پولیس سندھ کلیم امام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں اہم کامیابیاں ملی ہیں اور چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے۔ 

کلیم امام کا کہنا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کے حوالے سے پولیس کو اہم کامیابیاں ملی ہیں اور کئی لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کراچی میں پہلے بھی دہشتگردی کے واقعات کو ناکام بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھریٹس موجود ہیں، ہمارے دسمبر میں بھی ایونٹس ہیں مگر ہماری تیاری مکمل ہے، دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں جنہوں نے پولیس کو فری ہینڈ دیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.