پاکستان
حکومت نے روپے کی قدر میں کمی کو درست قرار دیدیا
مانیٹری اینڈ فسکل پالیسی کوآرڈینشن بورڈ کا اجلاس‘ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے فیصلے کو درست قرار دیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت مانیٹری اینڈ فسکل پالیسی کوآرڈینشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مالی پالیسی، مانیٹری پالیسی اور بیرونی فنانسگ کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے فیصلے کو درست قرار دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روپے کی قدر مقرر کرنے کا اختیار اسٹیٹ بینک کے پاس ہی رہے گا لیکن اسٹیٹ بینک روپے کی قدر طے کرنے کیلئے آئندہ حکومت سے رہنمائی لے گا۔ وزرات خزانہ کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 1.4فی صد رہا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر اتفاق کیا گیا اور مالی خسارے پر قابو پانے کیلئے بینک قرضوں پر انحصار کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال جنوری میں بیرونی فنانسگ بڑھنے سے اسٹیٹ بینک کی فنانسنگ پر انحصار کم ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ تیل اور درآمدی اشیاء میں چار فی صد کمی جب کہ برآمدات میں چار فی صد اور بیرون ممالک سے ترسیلات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے آئی، روپے کی قدر مارکیٹ اور درمیانے درجے کی ضرورت کے مطابق ہے۔ اعلامیے کے مطابق بین الااقومی مارکیٹ میں تیل کی کمی اور ادھار تیل سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا، آئندہ مہینوں میں دوست ممالک سے ترسیلات میں اضافے سے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مالی پالیسی میں تبدیلیاں اگلے مالی سال کے اہداف سے مطابقت رکھتی ہیں اور شرح سود واضح طور پر مثبت ہے جس سے مجموعی طلب پوری ہو سکے گی۔

پاکستان
ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ، سردی لوٹ آئی
پاکستان کے اکثر علاقوں میں بارشوں سے سردی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں برف باری اور بالائی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ آئندہ جمعہ تک جاری رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ شب سے بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور سرد ہواؤں کے سبب ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔آج صبح اسلام آباد میں گھنے سیاہ بادل چھائے رہے اور درجہ حرارت بھی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور گزشتہ شب چند علاقوں میں بارش بھی ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی 85 فیصد رہے گا۔
مری اور بالائی علاقوں میں برف باری ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اٹک، ایبٹ آباد اور نتھیا گلی میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پنجاب کے ضلع وہاڑی میں بھی وقفے وقفے سے بونداباندی کے ساتھ سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی گزشتہ شب بوندا باندی ہوئی ہے جس سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ نارھ ناظم آباد، ناظم آباد، بورڈ آفس، گولیمار، لیاقت آباد، گلشن اقبال، طارق روڈ، ملیر اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ شب بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آج بھی موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، چند علاقوں میں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان
نواز ، شہباز شریف سے دل و جان کا رشتہ ، ولی عہد کے بیان پر عمران خان پریشان
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے میرا دل و جان کا رشتہ ہے جس پر وزیراعظم عمران خان انتہائی پریشان دکھائی دیئے۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء راجہ ظفر الحق اور سینیٹر مشاہد اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ان کا دل اور محبت کا رشتہ ہے جسے ذاتی طور پر میں ہمیشہ نبھاتا رہوں گا۔
ولی عہد نے مزید کہا کہ مجھے آج صبح نواز شریف اور شہباز شریف کا پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، میں ان کی نیک خواہشات اور دعاؤں بھرے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سعودی ولی عہد نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا جس طرح احتساب ہو رہا ہے وہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس لیے میں اس میں مداخلت نہیں کر سکتا۔
پاکستان
شیخ رشید منظر عام سے غائب مگر کہاں‘ بڑی خبر آ گئی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ناصرف حکومتی اراکین بلکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین نے بھی ملاقاتیں کیں مگر حکومت کے اتحادی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اس دورہ کے موقع پر منظرعام سے بالکل غائب رہے۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی ولی عہد کو دیئے گئے عشائیہ میں میں مسلم لیگ (ق) کے وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، جی ڈی اے کی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور بلوچستان عوامی پارٹی کی وزیر برائے دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال نے بھی شرکت کی۔
- پاکستان10 گھنٹے ago
چھٹی کا دن تبدیل کرنے کا فیصلہ
- PSL423 گھنٹے ago
لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست
- پاکستان11 گھنٹے ago
شیخ رشید اہم دعوت سے آﺅٹ
- پاکستان24 گھنٹے ago
سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کوبڑی خبر سنادی
- شوبز11 گھنٹے ago
پلوامہ حملہ ۔۔ اکشے کمار کا حیران کن بیان
- پاکستان11 گھنٹے ago
10 ملزمان پر فرد جرم عائد
- انٹرنیشنل9 گھنٹے ago
بھارتی شہری نے جھوٹ کا پول کھول دیا
- PSL423 گھنٹے ago
حفیظ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کا خدشہ
- شوبز11 گھنٹے ago
ہر بات بکواس ہوتی ہے
- پاکستان10 گھنٹے ago
2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم
- شوبز9 گھنٹے ago
خفیہ شادی کا انکشاف
- شوبز11 گھنٹے ago
سابق بوائے فرینڈ سے تعلق پر خاموشی توڑ دی