شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی

sugur mills
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

پنجاب حکومت کی طرف سے بقایا جات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد شوگرملز ایسوسی ایشن نے گنے کی کرشنگ کا اعلان کردیاہے ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب حکومت نے 2 ارب 80 کروڑ روپے ادا کرنے کا اعلان کیا اور بقایاجات کی ادائیگیوں کی یقین دہانی کے بعد ملیں چلارہے ہیں۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق کاشتکاروں کو گنے کی پوری قیمت ادا کریں گے اور کسی کسان کا استحصال نہیں ہوگا۔ شوگر ملز نے 180 روپے فی من کے حساب سے گنا خریدنے کا بھی اعلان کیا ہے، جس کی قیمت کاشتکاروں کو 15 دن بعد ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث گنے کی کرشنگ میں تاخیر ہوئی جبکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اشتہارات کے ذریعے بھی حکومت سے رقوم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شوگر ملوں کو سبسڈی کی مد میں زیرالتوا واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.