صدر مملکت کا رشوت دینے کا انکشاف

arif alvi
WebDesk 2 WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 70 کی دہائی میں ٹیلی فون لگوانے کیلئے 50 ہزار رشوت دینے کا انکشاف کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی الیکشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خطاب میں ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا۔

خطاب کے دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ’جب میں ڈینٹسٹ بنا تو میں نے فون لگوایا تو آپ کو تعجب ہوگا کہ اس زمانے یعنی 70 کی دہائی میں 50 ہزار رشوت میں لگ گئے تھے‘۔

اسی تقریب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں جمہوریت اور جمہوری نظام طاقت اور پیسے والوں نے گھیر رکھا ہے، آئندہ انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کو تمام تیاری اور نظام واضح کرلینا چاہیے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.