میرے بعد ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ بند نہ ہو ؛چیف جسٹس

saqib nisar
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سیکریٹری آبی وسائل سے کہا کہ میرے جانے کے بعد ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ بند نہ ہونے دیجیے گا۔

پانی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ موبائل فون پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے سالانہ 36 ارب روپے اور منرل واٹر کمپنیوں پر فی لیٹر ایک روپیہ ٹیکس لگائیں تو سالانہ 7 ارب روپے ملیں گے، عدالت اس طرح ڈیم بنانے میں حکومت کی مددکر رہی ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے سیکریٹری آبی وسائل سے کہا کہ عدالت نے پانی کی کی کمی سے متعلق آگاہی کے لیے بہت بڑا کام کیا، ورنہ معاملہ برسوں بند پڑا رہتا۔

چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ میرے جانے کے بعد معاملہ بند نہ ہونے دیجیے گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.