جھوٹی خبر نشر کرنے پر 17 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری

WebDesk 2 WebDesk 2 , دسمبر 08, 2018

 پیمرا نے وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر 17 ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔پیمرا کی جانب سے جن چینلز کو نوٹسز جاری کیے گئے ان میں جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، ایکسپریس نیوز، نیو نیوز، 24 نیوز، بول نیوز، 7 نیوز، میٹرو ون، ہم نیوز، اے آر وائی نیوز، سما، پبلک نیوز، 92 نیوز، جی این این، چینل 5 اور ’’کے 21 نیوز‘‘ شامل ہیں

اتھارٹی نے 17 ٹی وی چینلز سے کہا ہے کہ وہ 7 روز میں اظہار وجوہ کے نوٹسز کے جواب دیں، مقررہ وقت میں جواب نہ ملنے کی صورت میں تمام چینلز کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت یک طرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.