پنجاب دھند کی لپیٹ میں

fog
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 08, 2018

ملک کے بیشتر حصوں میں دھند کی چادر نے ہر منظر دھندلا دیا، لاہور اور اس کے مضافات میں ہر چیز دھند میں لپٹی نظر آئی، لاہور دیپالپور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، قومی شاہراہوں پر حدنگاہ انتہائی کم رہی۔ ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی اور کسوال میں بھی حدنگاہ 100 میٹر ریکارڈ کی گئی۔

لاہور سے پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹروے بند رہی، چونیاں منچن آباد، قصور اور گردونواح میں بھی حد نگاہ صفر رہی، موٹروے پولیس ترجمان کا کہنا ہے شہری دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.