سیاسی سفیروں کیلئے حکومت کی ڈیڈلائن ختم

sayasi safeer
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 08, 2018

بیرون ممالک سبکدوش ہونے والے سیاسی سفیروںکیلئے حکومتی ڈیڈلائن ختم ہو گئی،واشنگٹن میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے چارچ چھوڑنے کیلئے دو ہفتے کا وقت مانگ لیا ،علی جہانگیر نے وزارت خارجہ سے بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک کا وقت مانگاتھا لیکن وزارت خارجہ نے علی جہانگیر صدیقی کو مزید 2 ہفتے کا وقت دیدیا۔

کینیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم نے چارج چھوڑ دیا اس کے علاوہ سعودی عرب میں سفیر خان حشام بن صدیق نے بھی چارج چھوڑ دیا جبکہ مراکش، کیوبا اور سربیا میں سفیروں نے بھی چارچ چھوڑدیاہے اور چارج اپنے نائب کے حوالے کردیاہے،ادھر وزارت خارجہ نے نئے سفیروں کا انتخاب کر لیا جو جلد ہی اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیں گے۔

واضح رہے کہ وزارت خارجہ نے سفیروں کو 7 دسمبرتک عہدے چھوڑنے کی ڈیڈلائن دی تھی ۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.