اسپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

asad qaisar ali rejani
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 08, 2018

ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ خطے میں امریکا کی غیرقانونی پابندیوں کو دیکھ کر ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہی.

علی لاریجانی نے تہران میں چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور روس کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نہیں ہیں۔

انہوں نے اس کانفرنس میں 6 ملکوں کے اسپیکروں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کے انعقاد کی ایک وجہ سلامتی کونسل کا اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنا ہے۔

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ اسلامی روایت، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان اپنے ہمسایہ برادر اسلامی و دیگردوست ممالک کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسپیکر اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید تیز کرنا ہو گا اور خطے کے امن اور سلامتی کو بہتر بنانے، علاقائی ترقی اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے خطے کے تمام ممالک کو خصوصی اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جاتی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے ملکوں کی معیشت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکرز کانفرنس جیسے اہم پلیٹ فارم کے ذریعے ہمیں اپنے خطے کے معاشی استحکام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.