فاروق ستار اور وسیم اختر کے درمیان مخالفانہ بیان بازی

waseem akhtar and farooq sattar
WebDesk 1 WebDesk 1 , دسمبر 08, 2018

شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر میئر کراچی وسیم اختر اور فاروق ستار کے درمیان مخالفانہ بیان بازی کی گئی۔ 

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آڑ میں لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے، آپریشن سے 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، وسیم اختر کو کراچی بنانے کا ووٹ ملا تھا، برباد کرنے کا نہیں، اب وسیم اختر آکر کراچی سے ووٹ لے کر دکھائیں، شہر کے لوگ بتائیں گے کس کی کیا اوقات ہے اور کون مظلوم کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ناجائز قبضہ ہٹائیں، 50 سالوں سے قائم مارکیٹوں کو نہ ہٹائیں، تجاوازت پر دکاندار تاجروں سے مل کر پالیسی بنائیں، لوگوں کو بیروزگار کرکے جرائم کو بڑھایا جارہا ہے۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ کو تحریک انصاف کی جانب سے اگلا میئر بنایا جارہا ہے؟ فاروق ستار نے جواب دیا کہ میں منظور وسان کی طرح ایسے خواب نہیں دیکھتا۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ تجاوزات آپریشن سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے، کے ایم سی کی کرائے پر دی گئی دکانیں توڑی گئیں ہیں، تجاوزات کے بعد ملبہ اٹھانے پر کچھ دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ فاروق ستار سے متعلق سوال پر وسیم اختر نے کہا کہ میں فاروق ستار کی باتوں کا کیا جواب دوں، مجھے تو یہ بھی نہیں پتا وہ کونسی جماعت میں ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.