جیل میں شہباز شریف کا طبی معائنہ

shahbaz sharif
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 08, 2018

 کوٹ لکھپت جیل میں قید اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا معائینہ کیا گیا جس میں شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ رپورٹس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

 کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہسپتال کے خصوصی میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا طبی معائینہ کیا۔ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت خون کے مختلف ٹیسٹ لئے جس کے بعد شہباز شریف کے تمام رپورٹس نارمل قرار دی گئی۔

گزشتہ روز ڈاکٹروں نے طبیعت ناسازی کے باعث شہباز شریف کو آرام، ہوا دار کمرے اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایت دے رکھی تھی، جنرل سرجن پروفیسر طیب عباس 4 رکنی ٹیم کے سربراہ تھے۔

ٹیم میں آرتھو پیڈک پروفیسر راشد سعید، آنکالوجسٹ پروفیسر محمد اکرم سمیت میڈیسن پروفیسر شامل تھے۔ میڈیکل ٹیم کو شہباز شریف کی کمر اور گردن کے مہروں کے چیک اپ کی ہدایات بھی دی گئی تھی جس کے بعد آج ہونیوالے طبعی معائنے میں شہباز شریف کی رپورٹس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.