دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر شوہر سمیت جاں بحق

seyada fatmi , husbend
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 08, 2018

دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ میں گیس لیکیج کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی، سول ہسپتال ہنزہ میں دونوں کا پوسٹ مارٹم ابھی جاری ہے۔وہ دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھیں اور ان کا تعلق 42 ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا۔سیدہ فاطمی دفترخارجہ میں کامن ڈیلومیسی سکیشن میں تعینات تھی اور 10دن پہلے ہی فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھی۔سیدہ فاطمی کا تعلق اٹک سے تھا اور کچھ روز قبل 29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی تھی۔وہ فارن سروس اکیڈمی کے 35 سپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس میں پوزیشن ہولڈر بھی تھیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.