ڈیل یا مفاہمت ، شہباز شریف کی برطانیہ روانگی

shahbaz sharif
WebDesk 1 WebDesk 1 , دسمبر 08, 2018

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور اثرورسوخ رکھنے والے اداروں کے درمیان ڈیل یا مفاہمت کی اطلاعات ہیں جس کے بعد ان کی جلد برطانیہ روانگی کے بارے میں بھی کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف جو آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت کرپشن کے دیگر الزامات کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں ہیں ان کی جلد ضمانت ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ 

واضح ہو کہ میاں شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور مقامی ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد مرض کی سنگینی سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک سے باہر جا کر علاج کروانے کی تجویز دی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی بیماری کے پیش نظر حکومت اور بااثر اداروں نے ان کی جلد ضمانت کے بعد برطانیہ بھیجنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ امکان ہے کہ اگلے چند رروز میں میاں شہباز شریف کو ڈیل اور مفاہمتی ضمانت کے بعد برطانیہ روانہ کر دیا جائے گا جہاں پر وہ علاج مکمل ہونے تک قیام کریں گے۔ 

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اپوزیشن لیڈر اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی اپنے والد کے ہمراہ برطانیہ جائیں گے تاہم وہ کچھ عرصہ کے بعد وطن واپس آ جائیں گے۔ 

ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور ارباب اختیار کے مابین یہ مفاہمتی ڈیل کروانے میں بعض غیر ملکی شخصیات کا ہاتھ کارفرماہے۔ 

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.