پٹرول کی خریداری ہیلمٹ سے مشروط

loir deer petrol pump
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 08, 2018

صوبائی دارالحکومت کے بعد لوئر دیر میں بھی ٹریفک پولیس نے پٹرول کی خریداری ہیلمٹ سے مشروط کر دی ہے ۔ ہیلمٹ کے بغیر کسی کو پٹرول نہیں ملے گا۔ 

ذرائع کے مطابق لوئر دیر میں کم سن موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ ہیلمٹ کے بغیر پٹرول پمپ پر جانے والوں کو بھی پیٹرول نہیں ملے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر لوئر دیر عارف شہباز وزیر نے ضلع کے تمام پٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دیا جائے، اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.