18 ویں ترمیم کو ختم کیا گیا تو دے دھنا دھن ہوگا : چانڈیو

mola bax chandio
WebDesk 1 WebDesk 1 , دسمبر 08, 2018

پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے اگر 18 ویں ترمیم کو ختم کیا گیا تو دے دھنا دھن ہوگا۔ 

حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ یہ کسی حکومت ہے کہ جس کے سربراہ کو یہ نہیں پتہ کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، سودن میں حکومت کچھ ایسا نہیں کرسکتی کہ بغلیں بجائی جائیں،انہوں نے دو آدمی چھوڑے ہیں جن کا لب و لہجہ سیاسی نہیں، خان صاحب خوش قسمت ہیں کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے آپ کام کریں،ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عدلیہ کا نوٹس لے کر کام کرانے کا مطلب حکومت ناکام ہو چکی ہے، عمران خان قبل از وقت انتخابات کا کہہ کر آپ اپنی اورکابینہ کی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں کیونکہ وقت سے پہلے انتخابات غیر یقینی صورتحال اورحکومت ناکام ہونے پرہوتے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اٹھارویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے اور سندھ کا پانی بند کرنے کی بات کی گئی ہے تاہم پیپلزپارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی، حکومت کو صوبہ کے حق حاکمیت کو قبول کرنا ہوگا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.